65

تقریر کے بعد قومی اسمبلی سے بلاول کا بھاگنا شرمناک عمل ہے، فیاض الحسن چوہان

Spread the love

لاہور (صرف اردو آن لائن نیوز ) بلاول کا بھاگنا

وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ بلاول نے گذشتہ روز قومی اسمبلی میں

محلے کے گھروں کی گھنٹیاں بجا کربھاگنے والے بچوں جیسی حرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق

وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے بلاول زرداری کی قومی اسمبلی میں تقریر پر رد عمل

کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلاول زرداری کا تقریر کے بعد کورم کی نشاندہی کر کے بھاگ جانا

انتہائی شرمناک ہے،بلاول نے محلے کے اس کج روبچے جیسی حرکت کی جو گھروں کی گھنٹیاں

کیا یہ پہلی کا چاند ؟ فواد نے رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے پر سوال اٹھا دیا

بجا کر بھاگ جائے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ بلاول اپنی رٹی رٹائی اور لکھی لکھائی تقریر کے

جواب میں مراد سعید کی تقریر برداشت نہیں کرسکتے، مراد سعید کے کھڑے ہوتے ہی بلاول اپنے

ہوش و حواس کھو کر اسمبلی فلور سے غائب ہو جاتے ہیں،مراد سعید اب بلاول زرداری کی چھیڑ بن

چکے ہیں۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے چیئرمین پیپلز پارٹی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی

جمہوریت میں اپوزیشن تنقید کرنے کے ساتھ حکومتی بینچوں کی بات بھی سنتی ہے۔ اپنے بیان میں

صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی قیادت میں ملکی ایٹمی پروگرام کی سیکیورٹی

میں بہتری آئی ہے جس کے باعث این ٹی آئی انڈیکس نے پاکستانی ایٹمی پروگرام کو محفوظ ترین

قرار دیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ حکومت ملکی توانائی کی ضروریات پوری کرنے

کیلئے ہائیڈل پاور بڑھانے پر کام کررہی ہے،اس وقت بھاشا،مہمند،آزادپتن،داسوفیزون اور تربیلا ڈیم

ایکسٹینشن پر کام جاری ہے،پی ٹی آئی ملک سے بجلی بحران کے خاتمے کیلئے سستے ذرائع پر کام

کررہی ہے۔

بلاول کا بھاگنا

اپنا تبصرہ بھیجیں