پنجاب ، بالائی سندھ اور پشاور ڈویژن کے چند اضلاع میں بدستوردھند کا راج

Spread the love

پنجاب کے چند اضلاع، بالائی سندھ اور پشاور ڈویژن شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں خشک سردی کی شدت بڑھ گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 72 گھنٹوں تک ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے امکان ہے تاہم اس کے بعد مغربی ہواں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہوگا۔وفاقی دارالحکومت میں برسات کا سپیل ختم ہونے کے بعد کہر میں اضافہ ہوا ہے۔ سوموار کی صبح سورج نکلنے کے باوجود سردی کی شدت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔پنجاب کے چند علاقوں میں شدید دھند پڑنے کی اطلاعات ملی ہیں۔ بہاولپور، سمندری، کوٹ ادو، پنڈی بھٹیاں، فیصل آباد، لاہور اور گوجرہ شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں علاوازیں مانگا منڈی، پتوکی رینالہ خورد، اوکاڑہ کے علاقوں میں دھند پڑی ہے۔موٹروے پنڈی بھٹیاں، فیصل آباد اور گوجرہ سے بھی شدید دھند کی وجہ سے بند کردی گئی ہے۔ موٹر وے پولیس کے ترجمان عمران احمد نے بتایا ہے کہ موٹروے ایم ٹو لاہور سے شیخو پو رہ شدید دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی ہے جب کہ رشاکئی سے پشاور تک بھی موٹر وے بند ہے۔محکمہ موٹروے پولیس کے مطابق حد نگاہ 00 سے50 میٹر تک محدود ہے، ٹریفک حادثات سے بچنے کیلئے گاڑیوں پر فوگ لائٹس کا استعمال کیا جائے، دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کیا جائے، مزید معلومات کیلئے شہری موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 یا ہم سفر ایپ کا استعمال کریں۔

Please follow and like us:

Leave a Reply