82

فلم انڈسٹری کے نامور اداکار شاہد(آج)اپنی 70ویں سالگرہ منا ئینگے

Spread the love

لاہور(صرف اردو آن لائن نیوز) نامور اداکار شاہد

پاکستانی فلم انڈسٹری کے نامور اداکار شاہدکل( جمعہ) کواپنی 70ویں سالگرہ منا ئیں گے ۔ اداکار شاہد

کا اصل نام شاہد حمید ہے اور وہ 24جولائی 1950کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ پنجاب یونیورسٹی سے

گریجویشن کی اور 1970میں عباس نوشہ نے اپنی فلم ’’ایک رات میں ‘‘شاہد کو پہلی بار کاسٹ کیا

جس کی ہیروئین دیبا تھیں۔اس کے فوری بعد ہدایتکار ایس اے بخاری نے اپنی فلم ’’آنسو ‘‘میں بطور

ولن انہیں کاسٹ کر لیا جس میں مرکزی کردار ندیم اور فردوس کر رہے تھے۔ دونوں فلمیں کامیاب

کتب بینی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی

ہوئیں اور شاہد کے لیے بھی کامیابی کے دروازے کھلتے چلے گئے۔انہوں نے اپنے دور کی تقریباً ہر

ہیروئین کے ساتھ کام کیا۔1972میں ریلیز ہونے والی فلم ’’امرائو جان ادا ‘‘شاہد کی سپرہٹ فلموں میں

شمار ہوتی ہے،۔ شاہد کو ان کے فن پر متعدد ایوارڈ زسے نوازا گیا، سید نور کی فلم ’’محافظ ‘‘پر

انہیں گریجویٹ ایوارڈ دیا گیا ،اس کے علاوہ انہیںکینیڈا سے بھی ایوارڈ حاصل کرنے کا اعزاز حاصل

ہے۔مسلم لیگ(ن) کلچرل ونگ کی جانب سے بھی اداکار شاہد کی سالگرہ کی مناسبت سے تقریب کا

اہتمام کیا جائے گا۔

ہے۔مسلم لیگ(ن) کلچرل ونگ کی جانب سے بھی اداکار شاہد کی سالگرہ کی مناسبت سے تقریب کا

اہتمام کیا جائے گا۔

نامور اداکار شاہد

اپنا تبصرہ بھیجیں