buzdar 157

وزیر اعلی کے احکامات پر سال میں بھی عمل نہ ہو سکا

Spread the love

راولپنڈی (صرف اردو ڈاٹ کام آن لائن نیوز)(وزیر اعلی احکامات عمل) ڈائریکوریٹ

کالجز راولپنڈی ڈویژن کے زیرانتظام ضلع اٹک کے گورنمنٹ ڈویژن کے زیرانتظام

ضلع اٹک کے گورنمنٹ انٹرمیڈیٹ کالج ناڑہ کنجور چھب کو صرف ایک پرنسپل سے

چلائے جانے کا انکشاف

ہوا ہے،کالج میں تدریسی عملے کی 14 سیٹیں عرصہ دراز سے خالی پڑی ہوئی ہیں ،

غریبوں پر اعلیٰ تعلیم کے دروازے بندکردیئے گئے ،وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت

کوسال سے زائدعرصہ گزرنے کے باوجود کالج میں تدریسی عملہ تعینات نہ ہوسکا،

تدریسی عملہ نہ ہونے کی وجہ سے کیمسٹری ،بائیولوجی ،فزکس لیب ویران،کالج

حکومتی توجہ کامنتظر ہے۔

پی ڈی ایف کتابیں ڈاونلوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

مذکورہ کالج میں تدریسی عملے کو سرے سے ہی تعینات نہ کیا گیا ہے۔ مجموعی طور

پر مذکورہ کالج میں تدریسی عملے کی 14 سیٹیں عرصہ دراز سے خالی پڑی ہوئی ہیں جس

کی وجہ سے کالج میں تدریسی عملہ عرصہ دراز سے رکا ہوا ہے۔ کالج میں تعلیم حاصل

کرنے کے لئے آنے والے طلباء نے عملے کی کمی کے باعث دیگر کالجز میں داخلہ

لینا شروع کر دیا ہے۔ ادھر عملے کی کمی پر اہالیان علاقہ نے پاکستان سٹیزن پورٹل پر

شکایت درج کروائی ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم پاکستان کے مشیر ملک امین اسلم خان نے بھی مذکورہ کالج

کی حالت زار بارے وزیراعلیٰ پنجاب سے رجوع کیا ہے جس پر وزیراعلیٰ کے ڈپٹی

سیکرٹری ڈاکٹر ستائش شہریار نے سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو مذکورہ

کالج میں فوری طور پر تدریسی عملے کی کمی کو پورا کرنے کی ہدایت کی ہے لیکن

ہدایت جاری ہوئے بھی اب ایک سال گزر گیا ہے

اسلام آباد ہائی کورٹ میں پولیس کی چھترول

لیکن مذکورہ کالج میں عملے کی کمی کو پورا کرنے کے لئے عملی اقدامات نہ اٹھائے گئے

ہیں جس کی وجہ سے مذکورہ کالج کے ارد گرد کے لگ بھگ پچاس سے زائد گاؤں کے

طلبا اعلیٰ تعلیم کے لئے ذلیل و خوار ہونے لگے ہیں۔

اہالیان علاقہ پاکستان سٹیزن پورٹل پر شکایت کرتے ہیں تو اس کوبھی حل کرنے کے

بجائے متعلقہ حکام شکایت بندکردیتے ہیں۔اہل علاقہ نے وزیراعلیٰ سے کالج میں تدریسی

عملے کی خالی آسامیوں پر جلد ازجلد تعیناتی کامطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ اگر

وزیراعلیٰ کی ہدایت کے باوجود ہمارے مسائل نہیں کئے جاتے تو دادرسی کے لیے

کس کے پاس جائیں ۔

وزیر اعلی احکامات عمل

اپنا تبصرہ بھیجیں