110

پی آئی اے نے یورپ اور برطانیہ کیلئے متبادل انتظامات شروع کردیے

Spread the love

کراچی(صرف اردو آن لائن نیوز ) پی آئی اے

پی آئی اے نے یورپ اور برطانیہ کیلئے متبادل انتظامات شروع کردیے جس کے تحت ترک فضائی

کمپنی کے ذریعے یورپین ممالک میں مسافروں کو پہنچایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے

انتظامیہ کی جانب سے پاکستان سے بیرون ملک جانے والے مسافروں کو یورپ اور برطانیہ کیلئے

متبادل انتظامات شروع کردیے گئے۔ پی آئی اے ترکی کی فضائی کمپنی pegasus airlines کے

ذریعے اپنے مسافروں کو برطانیہ اور یورپ پہنچائے گی،قومی ائر لائن pegasus پیگاسس

airlinesسے 31جنوری2020کو کوڈ شیئرنگ کا معاہدہ کرچکی ہے۔ کوڈ شیئرنگ کو مزید فعال

کرنے کیلئے بات چیت آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے،پی آئی اے پاکستان سے مسافروں کو ترکی

بچوں سے زیادتی‘ بشری انصاری کا دینی مدارس میں کیمرے لگانے کا مطالبہ

کے صبیحہ گوچن ایئرپورٹ استنبول پہنچائے گی۔ 2 گھنٹے بعد مسافروں کو پیگاسس ائرلائن سے

برطانیہ اور یورپ کے ان شہروں میں جہاں پابندی سے قبل پروازیں آپریٹ کرتی تھی

وہاں مسافروں کو پہنچایا جائے گا۔ قومی ائرلائن یورپ اور برطانیہ کے دوسرے 25مقامات سے بھی

مقامات کیلئے اپنے شیڈول فائنل کررہی ہے۔ ذرائع کے مطابق یورپ اور برطانیہ کیلیے ایک اور

متبادل انتظام کے تحت خصوصی چارٹر پروازوں کے ذریعے مسافروں کو پہنچانے کے حوالے سے

بھی تگ ودو جاری ہے،جس کے لییپی فرانس کی ایک نجی چارٹرطیارہ کمپنی سے بھی بات چیت

جاری ہے۔ واضح رہے کہ پاکستانی پائلٹس کیلائسنس مشکوک ہونے کے معاملے پر امریکا اور یورپ

نے کاخصوصی اجازت نامہ منسوخ کرتے ہوئے پروازوں پر پابندی عائد کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں