136

چین میں شدید بارشیں بدترین سیلاب

Spread the love

بیجنگ(صرف اردو آن لائن نیوز)(شدید بارشیں بدترین سیلاب) چین کو شدید بارشوں کے

سبب 30سال میں آنے والے بدترین سیلاب کا سامنا ہے جس کے سبب ملک کے 33دریا

تاریخ کی بلند ترین سطح تک پہنچ چکی ہے اور بارش و سیلابی صورتحال سے کم از کم

141افراد جان سے جا چکے ہیں۔

غیرملکی نشریاتی ادارے کے مطابق چین کے آبی وسائل کے نائب وزیر یے جن چن نے

صحافیوں کو بتایا کہ یکم جون کو سیلاب کا سیزن شروع ہونے کے بعد 433 دریا کے

ساتھ ساتھ ڈونگ ٹنگ، تائی اور پوینگ جیسی اہم جھیلیں بھی اپنی خطرناک سطح سے

زیادہ بلند ہو چکی ہیں۔

پی ڈی ایف کتابیں ڈاونلوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

انہوں نے کہا کہ جولائی کے اختتام سے اگست تک سیلابی کیفیت کم ہونے کا

سلسلہ جاری رہے گا البتہ ینگتزے اور تائی جھیل کی صورتحال میں زیادہ کمی نہیں

آئے گی‘انہوں نے وسط چین میں تباہی مچانے والا بارش کا یہ سیزن اب ملک کے شمالی

علاقے کا رخ کرے گا یہ 1961 میں ریکارڈ مرتب کیئے جانے کے بعد سے چین میں

اوسطاً بارش اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

چین کے سرکاری ٹی وی نے بتایا ہے کہ ملک کے سب سے بڑے دریا ینگتزے

28.77 میٹر کی بلند ترین سطح سے کم ہو کر 28.74میٹر پر آ گیا ہے ‘وزارت ایمرجنسی

نے گذشتہ جمعے اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ملک میں اب تک بارشوں اور سیلاب

کے نتیجے میں 141 افراد ہلاک یا لاپتہ ہو گئے ہیں اور چین کو 8.57ارب ڈالر

کے نقصان کا اندیشہ ہے۔

بھگوان شری رام نیپالی تھے یا بھارتی، اصل ایودھیا کہاں ہے نئی بحث شروع

سیلاب پر قابو پانے والے حکام نے کہا ہے کہ ڑیاننگ، جیو جیانگ اور نین چینگ جیسے

آبادیوں میں پہلے ہی وارننگ جاری کردی گئی ہے جبکہ پوینگ جھیل میں بھی ریڈ الرٹ

جاری کردیا گیا ہے جہاں پانی کی سطح تین میٹر سے تجاوز کر گئی ہے‘سیلاب سے

متاثرہ کچھ علاقوں میں فوج اور ریسکیو اداروں نے دریا کے کنارے پر ریت کے

تھیلے لگائے ہیں تاکہ نقصان میں کمی کی جا سکے اور ریسکیو اداروں کے نمائندوں

کشتیوں میں متاثرہ افراد تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

وزارت آبی وسائل کے اعدادوشمار کے مطابق ہم نے جو وارننگ جاری کی تھی، اس

سطح کی 70مرتبہ خلاف ورزی ہو چکی ہے اور تین ریزروائرز میں پانی کی سطح

وارننگ کی سطح سے بھی چھ میٹر بلند ہو کر 153.2میٹرز تک پہنچ گئی ہے‘چین

کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جنوب مغربی علاقوں میں بارش میں وقتی طور پر

کچھ کمی آ سکتی ہے البتہ وسط اور مشرقی چین میں طوفان و سیلاب کے اثرات

برقرار رہی ہیں گے۔

دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت لینے کی شرط ختم

چین میں خطرہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ 1998 کے بدترین سیلاب کی طرز پر چین کو

ایک مرتبہ پھر بحرانی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے لیکن حکام کا کہنا ہے کہ یہ

خطرہ ٹل گیا ہے اور اس کا فی الحال کوئی امکان نہیں چین میں اب تک سیلاب سے 3کروڑ

70لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں، اس عرصے میں 141افراد ہلاک یا بے گھر ہوئے

جبکہ 28ہزار گھر تباہ ہوئے۔

چین کے 27صوبائی اضلاع میں سیلاب کے باعث 2لاکھ 24ہزار 600 افراد کو محفوظ

مقام پر منتقل کیا جا چکا ہے دوسری جانب چین کے ’’تھری گورجز ڈیم‘‘ کی اہلیت پر بھی

سوالات اٹھنے لگے ہیں جسے دریائے ینگتزے میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے

لیے بنایا گیا تھا تاہم موجودہ سیلابی صورتحال کے بعد اس کی دوبارہ سے جانچ شروع کردی گئی ہے

پاکستان میں یومیہ کورونا کیسز میں مسلسل کمی

ماہرین کا کہنا ہے کہ مذکورہ بند وہ کام کرنے سے قاصر ہے جس کے لیے اسے تعمیر

کیا گیا تھا جس کا ثبوت یہ کہ ینگتزے اور اس سے متعلقہ جھیلوں میں پانی کی

سطح بلند ہوتی جا رہی ہے‘جغرافیہ کے ماہر ڈیوڈ شینک مین نے کہا کہ 2ہزار

297 ریزروائرز میں 64.7 ارب کیوبک میٹرز سیلابی پانی محفوظ ہو چکا ہے جس میں سے

3.9ارب کیوبک میٹرز تھری گورجز میں محفوظ ہوا ہے ان کا کہنا ہے کہ محفوظ شدہ

پانی سے 88فیصد ریزروائر بھر چکا ہے اور اب اس میں زیادہ گنجائش باقی نہیں۔

شدید بارشیں بدترین سیلاب شدید بارشیں بدترین سیلاب

اپنا تبصرہ بھیجیں