88

پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم شہداء کشمیرمنایا گیا ،مقبوضہ وادی میں ہرتال

Spread the love

سری نگر، مظفر آباد (صرف اردو آن لائن نیوز ) یوم شہداء کشمیر

مقبوضہ کشمیر ، آزاد کشمیر اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے پیر کے روز یوم

شہدائے کشمیر منایاکل جماعتی حریت کانفرنس کی اپیل پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال رہی یہ

دن 13 جولائی 1931کو ڈوگرہ فوج کے ہاتھوں سری نگر میں 22 بے قصور کشمیریوں کی شہادت

کو اجاگر کرنے کے لیے منایا جاتاہے۔ 1931 میں ڈوگرہ فوج نے 22 کشمیریوں کو فائرنگ کرکے

شہیدکیا تھا، یہ شہدا عبدالقدیرخان غازی کے خلاف مقدمے پر احتجاج کے لیے جمع ہوئے تھے اور

ڈوگر فوج نے سری نگر جیل کے باہر موجودکشمیریوں پر اذان دینے پرفائرنگ کردی تھی۔اس موقع

پر دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ریلیاں نکالیں اور تقاریب

منعقد کیں ، جن میں مقررین نے کشمیریں پر بھارتی مظالم کے حوالے سے مودی سرکار پر شدید

تنقید کی اور مطالبہ کیا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کالے قوانین کا خاتمہ کرکے لاک ڈائون ختم

کرئے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیروں کو ان کا حق خود ارادیت دے۔دوسری

طرف وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی خصوصی ہدایت پرآزادکشمیربھر میں

یوم شہدائے کشمیرمنایاگیا۔اس حوالہ سے مظفر آباد میں وزیر اعظم ہائوس میں ایک خصوصی تقریب

ہوئی جس مین وزیر اعظم آزاد کشمیر نے بھی شرکت کی بعد ازاں شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے

اور بھارت مظالم پر احتجاج کیلئے احتجاجی ریلی کا بھی انعقاد کیا گیا ریلی سے خطاب کرتے ہوئے

مقررین نے کہاکہ حکومت پاکستان اورپاکستانی عوام نے کشمیریوںکی سیاسی،سفارتی اوراخلاقی

حمائت جاری رکھ کرکشمیریوںکی آزادی کی تحریک کومزیدجلابخشی ہے ایک مضبوط اورمستحکم

پاکستان ہی کشمیریوںکی آزادی کاضامن ہے مقررین نے کہاکہ بھارت نے مقبوضہ کشمیرکے

اندرعملاً جنگ شروع کررکھی ہے اورمسلسل کشمیریوںکی نسل کشی کررہاہے آئے روزبھارت نہتے

اورمعصوم کشمیریوںپرظلم کے پہاڑتوڑرہاہے بچوں،بوڑھوں،جوانوں،خواتین کوشہیدکیاجارہاہے اس

کے باوجودکشمیریوںکے جذبہ آزادی میںکمی نہیںآئی۔مقررین نے کہاکہ بھارت کروناوائرس کی

آڑمیںنہتے اورمعصوم کشمیریوںپرظلم کے پہاڑتوڑرہاہے آئے روزبھارتی افواج کی طرف سے لائن

آف کنٹرول اورمقبوضہ کشمیرکے نہتے اورمعصوم شہریوںپرظلم وستم کررہاہے مقررین نے کہاکہ

بھارت جانتاہے کہ وہ کشمیریوںکے دلوںسے آزادی کاجذبہ اورپاکستان کی محبت کونہیںنکال سکتااسی

لیے وہ طاقت کے زورپرمعصوم کشمیریوںکوشہیدکررہاہے لیکن بھارت یادرکھے کہ وہ جتنامرضی

ظلم وستم کرلے کشمیری بزدل نہیںوہ بھارت سے ڈرنے والے نہیںآزادی کی خاطرکشمیری اپنے

لہوکاآخری قطرہ تک بہادیںگے بھارت یادرکھے کہ اسے ہرکشمیری کے ایک ایک قطرے خون

امریکہ نے بھی پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی لگا دی

کاحساب دیناپڑے گاآزادی کشمیریوںکابنیادی حق ہے اوردنیاکی کوئی طاقت کشمیریوںکوآزادی کی

نعمت سے محروم نہیںرکھ سکتی عالمی برادری بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیرکے اندرنہتے

اورمعصوم کشمیریوںپرجدیدترین ہتھیاروںسے کئے جانے والے ظلم وستم کانوٹس لے اوربھارت

پردبائوڈالے کہ وہ اپنی افواج مقبوضہ کشمیرسے نکالے اوربھارت پردبائوڈالے کہ وہ اقوام متحدہ کی

قراردادوںکے مطابق کشمیریوںکوان کابنیادی حق آزادی دلوائے۔تقریب کے آخرمیںملکی

سلامتی،مقبوضہ کشمیرکی آزادی، شہداء جموں کشمیر اورکروناوائرس سے نجات کے لیے خصوصی

دعابھی کی گئی۔دریں اثنامقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی فائرنگ نوجوان شہید اور ایک خاتون

زخمی ہو گئی، علاقے میں غاصب فوج اور کشمیری نوجوانوں کے درمیان جھڑپیں رات گئے تک

جاری رہیں۔ضلع اننت ناگ اسلام آباد کے علاقے سری گفوارا میں غاصب فوج کی فائرنگ سے ایک

نوجوان شہید اور خاتون زخمی ہو گئی، زخمی ہونے والی خاتون کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔بھارتی

فوج نے ایک مسجد کو گھیرے میں لے رکھا ہے جہاں کشمیری نوجوانوں اور بھارتی فوج کے

درمیان لڑائی جاری رہی

یوم شہداء کشمیر

اپنا تبصرہ بھیجیں