162

بھارتی فوجیوں کو89موبائل ایپس فوری ڈیلیٹ کرنے کا حکم

Spread the love

نئی دہلی(صرف اردو آن لائن نیوز) 89موبائل ایپس

بھارتی فوج نے خفیہ معلومات اور راز افشا ہونے کے خوف سے اپنے فوجیوں کو فیس بک

سمیت89موبائل ایپس فوری ڈیلیٹ کرنے کا حکم دے دیا،سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر یہ حکم

جاری کیا گیا،جو کوئی بھی اس حکم کی خلاف ورزی کرے گا اسے سخت نتائج کا بھی سامنا کرنا

پڑے گا۔بین لاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی فوج نے خفیہ معلومات اور راز افشا ہونے

کے خوف سے اپنے فوجیوں کو فیس بک سمیت89موبائل ایپس فوری ڈیلیٹ کرنے کا حکم دے دیا۔

بھارتی فوجیوں کو جو موبائل ایپس ڈیلیٹ کرنے کا کہا گیا ہے ان میں فیس بک، ٹک ٹاک، ٹروکالر

پارلیمنٹ لاجز میں فوری طور پر بیوٹی پارلر بنانے کا حکم

اور انسٹاگرام کی ایپس شامل ہیں، اس کے علاوہ ڈیلی ہنٹ سمیت متعدد نیوز ایپس کو بھی ڈیلیٹ

کرنے کا کہا گیا ہے۔ان کے علاوہ وی چیٹ، شیئر چیٹ، وائبر، آئی ایم او، سموسہ، کوالی، زیندر،

زپیا، شیئراِٹ، یوسی برازر، یوسی برازر منی، زوم، لائیو می، وی میٹ،، کیم اسکینر، بیوٹی پلس،

ٹرو کالر، پب جی، کلیش آف کنگز، علی ایکسپریس، کاچ سرفنگ، ہنگامہ اور سانگز ڈاٹ پی کے،

ٹمبلر، ریڈ اٹ جیسی معروف ایپس بھی ان 89ایپس کی فہرست میں شامل ہیں۔بھارتی آرمی چیف کا

کہنا ہے جو کوئی بھی اس حکم کی خلاف ورزی کرے گا اسے سخت نتائج کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔

یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب بھارت نے چند روز قبل ٹک ٹاک سمیت 50سے زائد چینی ایپس

بلاک کردی ہیں۔بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ چینی اپیلی کیشنز بھارتی سالمیت اور سیکیورٹی کے

لیے نقصان دہ ہیں جس کے باعث ان کو فوری بلاک کردیا گیا ہے۔

89موبائل ایپس

اپنا تبصرہ بھیجیں