92

تعلیمی ادارے ستمبرکے پہلے ہفتے ایس اوپیزکے ساتھ کھولنے پراتفاق

Spread the love

اسلام آباد (صرف اردو ڈاٹ کام آن لائن نیوز)(تعلیمی ادارے کھولنے پر اتفاق) تعلیمی ادارے

ستمبر کے پہلے ہفتے میں ایس او پیز کے ساتھ کھولنے پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔ یہ

فیصلہ شفقت محمود کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں کیا گیا ہے

جس میں اس بات کی منظوری دے دی گئی ہے کہ ملک بھر کے تمام تعلیمی اداروں

کو ستمبر کے پہلے ہفتے میں کھول دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اس حوالے سے وزارت تعلیم نے ایس او پیز تیار کر لی تھیں، اس حوالے

سے محکمہ اسکول ایجوکیشن نے بھی تجاویز بنا کر پیش کر دی تھیں جس پر غور کیا

جا رہا تھا۔تا ہم اس حوالے سے وزیرتعلیم شفقت محمود کی جانب سے بھی عندیہ دے دیا

گیا تھا کہ اسکول کھولنے پر غور کیا جا رہا ہے، تا ہم اب آج تعلیمی ادارے ستمبرکے پہلے

ہفتے ایس اوپیزکے ساتھ کھولنے پراتفاق کر لیا گیا ہے۔

پی ڈی ایف کتابیں ڈاونلوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

ایک طرف تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تو دوسری جانب کنٹرول کمیٹی

ڈاکٹر عطاالرحمان کا کہنا تھا کہ ہمیں اسکول کھولنے میں جلدی نہیں کرنی چاہیے، ابھی

احتیاط سے کام لینا ہو گا۔ بہت سی جانیں بھی جا سکتی ہیں، ابھی سماجی فاصلہ برقرار

رکھتے ہوئے تعلیم پر کام کرنا چاہیے۔

میرے پاس 2017 میں عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی رپورٹ آ گئی تھی، علی زیدی

انہوں نے متعلقہ حکام کو مشورہ دیاہے کہ وہ نومبر یا دسمبر تک صورتحال کا جائزہ لینے

کے بعد کوئی فیصلہ لیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی ہمارے پاس تقریباً روزانہ کی بنیاد پر

ہزاروں کی تعداد میں کیس آ رہے ہیں، جب یہ تعداد 1 ہزار سے کم ہو جائے گی، تب اسکول

کھولنا مناسب ہو گا کیونکہ اس کے خطرات بہت کم ہوں گے۔

تا ہم ان تمام عناصر کے باوجود اب ستمبر میں ایس او پیز کے مطابق تعلیمی ادارے کھولنے

کی اجازت دے دی گئی ہے، خیال رہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے 15 اگست کا کہا

گیا تھا، لیکن وفاق کی جانب سے اب ستمبر کے پہلے ہفتے میں تعلمی ادارے کھولنے

کی اجازت دی گئی ہے۔

تعلیمی ادارے کھولنے پر اتفاق

اپنا تبصرہ بھیجیں