عالمی ادارہ صحت لاکڈاون 53

عالمی ادارہ صحت کی کورونا کے خلاف اقدامات پر پاکستان کی تعریف

Spread the love

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)(عالمی ادارۂ صحت پاکستان)عالمی ادارہ صحت کی کورونا کے

خلاف اقدامات میں پاکستان کی تعریف سامنے آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم

عمران خان اور سربراہ عالمی ادارہ صحت ڈاکٹر ٹیڈروس ادھانوم کے درمیان ویڈیو لنک

کے ذریعے گفتگو ہوئی ہے جس میں عالمی ادارہ صحت کی جانب سے کورونا کے

خلاف پاکستان کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے انہیں قابل ستائش قرار دیا گیا ہے۔

پی ڈی ایف کتابیں ڈاونلوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہا کہ کورونا وبا سے نمٹنے کے لئے پاکستان کے اقدامات قابل ستائش

ہیں جبکہ وزیراعظم عمران خان نے عالمی برادری کی مدد کے حوالے سے ڈبلیوا یچ او کے

کردار کو سراہا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہیلتھ کیئر سہولیات کی فراہمی کے

لئے سائنسی بنیادوں پر حکمت عملی اختیار کی ہے۔وزیراعظم عمران خان کی جانب سے

بتایا گیا کہ ہیلتھ کیئر کی سہولیات کی فراہمی کے لیے سائنسی بنیادوں پر اعداد و شمار پر

مبنی حکمت عملی پر عمل کیا جا رہا ہے اور معمولات زندگی اور حفاظتی اقدامات

کے درمیان توازن کی پالیسی کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں جس سے وبا کے پھیلاؤ

میں واضح کمی آ رہی ہے تاہم ترقی یافتہ ممالک کی جانب سے سفری پابندیوں سے

ترقی پذیر ممالک کی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

ترکی نے بھی یورپی یونین کو آنکھیں دکھا دیں

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ عالمی ادارہ صحت پاکستان کے ساتھ مل کر دیگر

ترقی پذیر ممالک کے لئے سفری پابندیوں کو ختم کرنے کے لئے اقدامات کرے۔ خیال رہے

کہ چین کے شہر وہان سے شروع ہونے والے کورونا وائرس نے اس وقت پاکستان میں بھی

اپنے قدم جما لئے ہیں جس کے بعد اب تک پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث 4700

سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 33 ہزار

سے تجاوز کرچکی ہے۔

عالمی ادارۂ صحت پاکستان

اپنا تبصرہ بھیجیں

Captcha loading...