64

ترکی نے بھی یورپی یونین کو آنکھیں دکھا دیں

Spread the love

انقرہ(صرف اردو آن لائن نیوز)(ترکی یورپی یونین پابندی) ترک وزیر خارجہ

میلوت کیواسوگلو نے کہاہے کہ کہ اگریورپی یونین ترکی کے خلاف مزید پابندیاں عائد

کرتی ہے تو ہمیں اس کا جواب دینا پڑے گااور یہ کہ ترکی خود کو یونان اور قبرص کے

ہاتھوں یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دے گا۔ انہوں نے یہ بات انقرہ میں یورپی یونین

کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بورریل کے ساتھ ایک نیوز کانفرنس میں کہی۔

پی ڈی ایف کتابیں ڈاونلوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت خارجہ میلوت کیواسوگلو کی طرف سے یہ بیان اْس

وقت سامنے آیا جب گذشتہ ہفتے فرانس کے وزیر خارجہ نے کہا کہ یورپی یونین کے

وزراء 13 جولائی کو قبرص اقتصادی زون میں ترکی سے متعلق اقدامات کے علاوہ ترکی

پر نئی پابندیوں عائد کرنے پر بھی غور کیا جاسکتا ہے، ترکی نے اس پر ردعمل دیتے

ہوئے کہا کہ ہم یورپی یونین کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں لیکن اگر یورپی یونین

ترکی کے خلاف مزید پابندیا ں عائد کرتی ہے تو ہم اس کا جواب دینے پر مجبور ہوں گے

جس سے صورتحال مزید کشیدہ ہوجائے گی اور اس سے کسی کا فائدہ نہیں ہوگا ہم

یورپی یونین سے توقع کرتے ہیں کہ وہ اس مسئلہ کے حل کا حصہ بن سکے۔

سانحہ بلدیہ فیکٹری آتشزدگی واقعہ دہشتگردی تھا،عزیر بلوچ کی بھی رپورٹ پبلک

ترکی یورپی یونین پابندی ترکی یورپی یونین پابندی

اپنا تبصرہ بھیجیں

Captcha loading...