54

کویت سے 8لاکھ بھارتی واپس بجھوانے کا فیصلہ

Spread the love

کویت سٹی(صرف اردو آن لائن نیوز)(کویت 8لاکھ بھارتی واپس) کویت نے تارکین وطن کے لیے

نئے قانون کا مسودہ تیار کر لیا جس کے باعث 8لاکھ بھارتی ملازمین کو واپس اپنے ملک بھیجا جا سکتا ہے

عرب نشریاتی ادارے کے مطابق کویت میں کام کرنے والے تارکین وطن کے لیے نئے قانون

کا مسودہ تیار ہو گیا ہے نئے قانون کے مطابق کویت میں کسی بھی ملک کے شہریوں کی

تعداد کویت کی آبادی کے 15 فیصد سے زیادہ نہیں ہو گی۔

بھارت کا ایک اور جھوٹ بے نقاب

اس وقت15 لاکھ بھارتی کویت میں ملازمت کرتے ہیں، نئے قانون کی منظوری کی

صورت 8لاکھ بھارتی ملازمین کو واپس اپنے ملک جانا پڑ سکتا ہے قانون کے اس

مسودے کو متعلقہ کمیٹی میں بھجوایا جائے گا کویت میں بھارتی کمیونٹی سب سے

بڑی ہے جہاں ہندوستانی شہریت رکھنے والے14 لاکھ50 ہزار افراد موجود ہیں۔

پی ڈی ایف کتابیں ڈاونلوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

جون میں کویت کے وزیر اعظم نے غیرملکیوں کی تعداد کو ملک میں موجودہ

70فیصد سے کم کرکے 30فیصد کرنے کی تجویز پیش کی تھی کویت نے اپنے شہریوں

کو اقلیت میں تبدیل ہونے سے بچانے اور ان میں خود انحصاری پیدا کرنے کیلئے

دوسرے ممالک کے مزدروں کو واپس بھیجنے کیلئے مذکورہ بل تیار کیا ہے۔

کویت کی مجموعی آبادی43 لاکھ بنتی ہے بل کے دائرے میں مصری شہریت رکھنے

والے افراد بھی آئیں گے جو کہ دوسری بڑی کمیونٹی ہے مصری کویت کی مجموعی

آبادی کا10 فیصد ہیں. بھارت کو سب سے زیادہ غیر ملکی رقوم کویت سے ہی منتقل ہوتی

ہیں سال2018 میں کویت میں مقیم بھارتی شہریوں نے4.8 ارب ڈالر کی ترسیلات زر

اپنے ملک بھجوائیں تھی. کویت سے کم و بیش 8 لاکھ بھارتی شہریوں کی بے دخلی

بھارتی معیشت پر منفی اثرات ہوں گے بھارت حکومت یا سفارت خانے کی جانب سے

فی الحال اس بل کے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا

کویت 8لاکھ بھارتی واپس

اپنا تبصرہ بھیجیں

Captcha loading...