34

مسافر ویگن ٹرین کی زد میں آگئی, 20 افراد ہلاک 8 زخمی

Spread the love

شیخو پورہ (صرف اردو آن لائن نیوز) مسافر ویگن ٹرین

صوبہ پنجاب کے علاقے شیخوپورہ میں فاروق آباد پھاٹک کے قریب مسافر ویگن کراچی سے لاہور

آنے والی ٹرین شاہ حسین ایکسپریس کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور 8

زخمی ہوگئے۔وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ حادثے میں ہلاک ہونے والے

20 افراد سکھ یاتری تھے۔

تیز گام ٹرین حادثے کی معلومات کیلئے ہیلپ لائن قائم

ریسکیو 1122 کے ڈسٹرک انچارج رانا اعجاز نے بتایا کہ لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرک ہیڈ

کوارٹرز ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ حادثے میں زخمی ہونے والے 8 میں سے 5 افراد کی حالت

تشویشناک بتائی گئی۔حادثے کے بارے میں ڈی پی او غازی صلاح الدین نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات

میں معلوم ہوا کہ وقوعہ کے وقت پھاٹک بند تھا لیکن ڈرائیور نے جلد بازی کرتے ہوئے کچھ پیچے

جا کر پھاٹک کراس کرنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں حادثہ رونما ہوا اور حادثے میں

ڈرائیور بھی زندہ نہ بچ سکا۔

تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ڈرائیور ہھاٹک بند ہونے کی وجہ سے کچھ دیر رکا

پھر 25-30 گز پیچھے گیا جہاں ٹریک زمین سے قدرے ہموار تھا اور وہاں سے گاڑی گزارنے کی

کوشش کی جو ٹرین کی زد میں آگئے۔

مسافر ویگن ٹرین

اپنا تبصرہ بھیجیں

Captcha loading...