38

کل انتخابات کرائے جائیں تو عوام کسے ووٹ دے گی؟ جواب سامنے آگیا

Spread the love

اسلام آباد (صرف اردو آن لائن نیوز ) عوام ووٹ دے

کل انتخابات کرائے جائیں تو عوام کسے ووٹ دے گی؟ اس کا جواب سامنے آگیا ہے۔ عوام نے پنجاب

میںپاکستان مسلم لیگ (ن)، خیرپختونخوا میں تحریک انصاف، صوبہ سندھ میں پاکستان پیپلزپارٹی اور

بلوچستان میں بلوچستان عوامی پارٹی (بی۔اے۔پی) کو ووٹ دینے کے لئے پسند کیا۔ انسٹی ٹیوٹ فار

پبلک اوپینین ریسرچ (آئی۔پی۔او۔آر) کے سروے میں یہ سوال پوچھاگیا تھا کہ اگر کل انتخاب کرایا

جائے تو وہ کسے ووٹ دیں گے، اس عوامی رائے پر سیاسی جماعتوں کی مقبولیت کا گراف دیاگیا

ہے جس کے مطابق صوبہ پنجاب میں 42 فیصد عوام نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دینے کی

رائے دی۔ تحریک انصاف کو 23 فیصد لوگوں نے ووٹ دینے کی خواہش کا اظہار کیا جبکہ پاکستان

پیپلزپارٹی 5، تحریک لبیک 2، مسلم لیگ (ق) ایک فیصد ووٹ کی حقدار پائیں۔ سروے کے مطابق

صوبہ خیبرپختونخوا میں اب بھی پاکستان تحریک انصاف مقبولیت میں سب سے آگے ہے۔ 51 فیصد

لوگوں نے پی ٹی آئی کا انتخاب کیا جبکہ مسلم لیگ (ن) 8 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پرہے۔اس

کے بعد جے یوآئی (ف)6 ، عوامی نیشنل پارٹی (اے۔این۔پی) 4، پی پی پی 4 اور جماعت اسلامی

ایک فیصد ووٹ کے ساتھ عوامی مقبولیت کی فہرست میں شامل ہیں۔ صوبہ سندھ میں عوامی مقبولیت

میں پاکستان پیپلزپارٹی 27 فیصد کے ساتھ سب سے آگے ہے۔دوسرے نمبر پاکستان تحریک انصاف

ووٹوں کی پرواہ نہیں، عوام کو غربت سے نکالنا میرا مشن ہے،وزیراعظم

ہے جبکہ تیسرے نمبر پر پاکستان مسلم لیگ (ن) ہے۔ جماعت اسلامی 2 فیصد، تحریک لبیک

2 فیصد، ایم کیوایم پاکستان ایک فیصد اور جے یوآئی (ف) ایک فیصد مقبولیت کی حامل پائی گئیں۔

صوبہ بلوچستان میں عوام نے بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کو 10 فیصد ووٹ کے ساتھ مقبولیت کی

دوڑ میں اول پوزیشن دی ہے۔ دوسرے نمبر پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان پیپلزپارٹی ہیں جن

کی مقبولیت 9 فیصد پائی گئی۔ جمیعت علماء￿ اسلام (ف) کو 7، مسلم لیگ (ن) کو 4، بی این پی،

پختونخوا ملی عوامی پارٹی، نیشنل پارٹی کو 2، 2 فیصد اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کو

ایک فیصد ووٹ ملے۔

عوام ووٹ دے

اپنا تبصرہ بھیجیں

Captcha loading...