india 34

چین ,کروناوائرس کے5نئے کیسز کی تصدیق

Spread the love

بیجنگ(صرف اردو آن لائن نیوز) چین کروناوائرس

چینی قومی صحت کمیشن نے کہاہے کہ چینی مین لینڈ پر جمعرات کے روز نوول کروناوائرس کے

5نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 2مقامی سطح پر ترسیل کے ہیں۔قومی صحت کمیشن

نے جمعہ کے روز اپنی روزانہ کی رپورٹ میں کہاہے کہ مقامی سطح پر ترسیل کے دونوں کیسز

بیجنگ میں سامنے آئے ہیں۔کمیشن کے مطابق جمعرات کے روز اس بیماری کی وجہ سے کسی

ہلاکت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔جمعرات کو 12افراد کو صحت یاب ہونے پر ہسپتالوں سے فارغ

کر دیا گیا جبکہ مین لینڈ پر ایک نیا مشتبہ کیس سامنے آیا۔جمعرات تک مین لینڈ پر کل مصدقہ کیسز

کی تعداد83ہزار542تک پہنچ گئی جن میں سے 409 مریضوں کا تاحال علاج جاری ہے جبکہ

8شدید بیمار ہیں۔کمیشن نے کہاکہ مجموعی طور پر 78ہزار499افراد کو صحت یاب ہونے پر فارغ

چین، ووہان میں نوول کروناوائرس ویکسین کی پیداوار کیلئے کارخانے کی تعمیر مکمل

کیا جا چکا ہے اور 4 ہزار634افراد اس بیماری کے باعث ہلاک ہوچکے ہیں۔جمعرات کے روز

3نئے درآمدی کیسز کی اطلاعات موصول ہوئیں جن میں سے ایک صوبہ لیانِنگ،ایک شنگھائی میں

اور ایک صوبہ یون نان میں سامنے آیا ہے جس کے بعد کل درآمدی کیسز کی تعداد1ہزار923ہوگئی

ہے، ان کیسز میں سے 1ہزار854افراد کو صحت یاب ہونے پر ہسپتالوں سے فارغ کیا جا چکا ہے

جبکہ 69ہسپتالوں میں ہیں جن میں سے کوئی بھی شدید بیمار نہیں ہے، درآمدی کیسز میں سے کسی

ہلاکت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔کمیشن نے کہاکہ 6افراد کے تاحال اس وائرس سے متاثر ہونے

کا شبہ ہے جن میں سے ایک بیرون ملک سے آیا ہے۔کمیشن کے مطابق 5ہزار589قریبی رابطہ کار

تاحال طبی نگرانی میں ہیں، جمعرات کے روز 453 افراد کو طبی نگرانی سے فارغ کر دیا گیا۔

جمعرات کے ہی روز مین لینڈ پر بغیر علامات والے 4نئے کیسز سامنے آئے جبکہ بغیر علامات

والے کسی کیس کو مصدقہ کیسز کے درجہ میں شامل نہیں کیا گیا۔کمیشن نے کہاکہ بغیر علامات

والے 97کیسز تاحال طبی نگرانی میں ہیں جن میں سے 59بیرون ملک سے آئے ہیں۔جمعرات کے

روز تک ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے میں 7ہلاکتوں سمیت1ہزار242مصدقہ کیسز،مکا

ؤخصوصی انتظامی علاقے میں 46مصدقہ کیسز جبکہ تائیوان میں 7ہلاکتوں سمیت448مصدقہ کیسز

سامنے آچکے ہیں۔ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے میں 1ہزار 120مریض، مکا ؤخصوصی

انتظامی علاقے میں 45 مریض جبکہ تائیوان میں 438مریض صحت یاب ہونے پر ہسپتالوں سے

فارغ کئے جاچکے ہیں۔

چین کروناوائرس

اپنا تبصرہ بھیجیں

Captcha loading...