ملک بھر میں کورونا 167

کروناسےاموات کی مجموعی تعداد4473تک پہنچ گئی

Spread the love

اسلام آباد (صرف اردو آن لائن نیوز ) کروناسےاموات

ملک بھر میںجمعرات کے روز کورونا سے مزید 68 افراد جاں بحق، 4374 نئے کیسز رپورٹ

ہوئے جس سے اموات کی مجموعی تعداد 4514 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد

مریضوں کی تعداد 220471 تک پہنچ گئیاب تک پنجاب میں کورونا سے 1784 اور سندھ میں

1437 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 983 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔اس کے

علاوہ اسلام آباد میں 129، بلوچستان میں 121 ، آزاد کشمیر میں 32 اور گلگت بلتستان میں 28 افراد

جاں بحق ہو چکے ہیں۔جمعرات کر روزملک بھر سے کورونا کے مزید 4374 کیسز اور 68 ہلاکتیں

رپورٹ ہوئی ہیں جن میں پنجاب سے 1478 کیسز 22 ہلاکتیں، سندھ سے 2430 کیسز اور

پنجاب میں لاک ڈاؤن کے حوالے سے توسیعی نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

31 اموات، خیبر پختونخوا سے 232 کیسز اور 10 ہلاکتیں، اسلام آباد 170 کیسز ایک ہلاکت،

کشمیر 42 کیسز 2 ہلاکتیں اور گلگت سے 22 کیسز اور 2 ہلاکتیں سامنیآئی۔پنجاب سیکورونا کے

مزید 1478 کیسز اور 22 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جن کی تصدیق پی ڈی ایم اے کی جانب سے کی

گئی ہے۔صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پنجاب میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی

تعداد 77740 اور ہلاکتیں 1784 ہوگئی ہیں۔پنجاب میں اب تک کورونا سے 28266 افراد صحت

یاب ہوچکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت سیکورونا کے مزید 170 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی ہے

جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی۔پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد

13082 اور اموات 129 ہوچکی ہیں۔اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس سے 7850 افراد صحت

یاب ہو چکے ہیں۔آزاد کشمیر سے کورونا کے مزید 42 کیسز اور 2 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جو

سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئی ہیں۔گلگت بلتستان سے کورونا کے مزید 22 کیسز اور 2 ہلاکتیں

سامنے آئی ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئی ہیں۔پورٹل کے مطابق علاقے میں کیسز کی کل

تعداد 1511 اور اموات 28 ہوگئی ہیں۔گلگت میں کورونا سے اب تک 1146 افراد صحتیاب بھی

ہوچکے ہیں۔سندھ سے جمعرات کو کورونا کے مزید 2430 کیسز اور 31 اموات سامنے آئیں جس

کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ نے بذریعہ ٹوئٹر کی۔مراد علی شاہ کے مطابق صوبے میں کورونا کے

مریضوں کی تعداد 89225 اور ہلاکتیں 1437 ہوگئی ہیں۔وزیراعلیٰ نے بتایا کہ مزید 1399 مریض

صحتیاب ہوئے جس سے صحتیاب ہونے الوں کی تعداد 49926 ہوگئی ہے۔خیبر پختونخوا میں

جمعرات کو کورونا وائرس سے مزید 10 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی

تعداد 983 ہوگئی۔صوبائی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید

232 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی

تعداد 27170 تک پہنچ گئی ہے۔اب تک صوبے میں 14715 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب

بھی ہو چکے ہیں۔بلوچستان میں بدھ کو کورونا کے مزید 132 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد

صوبے میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی 10608 ہوگئی۔بلوچستان میں کورونا سے ہلاک ہونے والے

افراد کی تعداد 121 ہے جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 4764 ہیسندھ حکومت نے کراچی

کے مختلف علاقوں میں لگے اسمارٹ لاک ڈاؤن کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کراچی کی

39 یوسیز میں رات 12 بجے کے بعد سے لاک ڈاؤن ختم کردیا گیا۔ اس حوالے سے کمشنر کراچی کا

کہنا ہے کہ جن علاقوں میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھیں گے صرف وہاں لاک ڈاؤن کریں گے۔

کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے لیے آئندہ ہیلتھ ایڈوائزری پر عمل کیا جائے گااور

اسمارٹ لاک ڈاؤن میں فوری توسیع نہ کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ 18 جون کو کورونا

کیسز کی روک تھام کے لیے کراچی کے تمام اضلاع کی 43 یونین کونسلز میں سخت لاک ڈاؤن کیا

گیا ہے۔کورونا سے بچاؤ کی نئی حکمت عملی کے تحت محکمہ صحت، سندھ حکومت اور ڈپٹی

کمشنرز نے کورونا ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی کر کے کمشنر کراچی کو رپورٹ پیش کی تھی جس پر

ان تمام علاقوں کو 14 روز کے لیے سیل کرنے کا حکم نامہ جاری کیا گیا۔

کروناسےاموات

اپنا تبصرہ بھیجیں