27

سٹاک ایکسچینج پر حملہ ناکام، چاروں دہشت گرد ہلاک

Spread the love

کراچی(صرف اردو آن لائن نیوز ) سٹاک ایکسچینج

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گروں کا حملہ ناکام بنا

دیا،مقابلے میں4 دہشت گردمارے گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک سب انسپکٹر

سمیت4سیکیورٹی گارڈ اورایک شہری بھی جاں بحق ہوگیا۔گورنرسندھ اوروزیراعلیٰ سندھ نے دہشت

گردی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔انہوں نے کہا کہ

اسٹاک ایکس چینج پر حملہ پاکستان کی معیشت پر حملہ ہے ، اسٹاک ایکس چینج کو سیکیورٹی فراہم

کرنا پولیس کی ذمہ داری ہے۔تفصیلات کے مطابق پیرکی صبح 10بجے کے قریب4دہشت گرد نے

سفید رنگ کی ایک کار میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے احاطے میں داخل ہوئے، گاڑی سے نکلتے

ہی انہوں نے فائرنگ شروع کردی۔ اس موقع پر عمارت کی سیکیورٹی پر تعینات گارڈز اور قانون

نافذ کرنے والے اہلکاروں نے انہیں روکنے کی کوشش کی، جس پر دہشت گردوں نے فائرنگ کے

ساتھ ساتھ دستی بم پھینکے تاہم سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے 2دہشت گرد داخلی گیٹ پر ہی مارے

اننت ناگ : 3 کشمیری نوجوان شہید

گئے جبکہ بقیہ اسٹاک مارکیٹ عمارت میں داخل ہونے سے پہلے ہی مارے گئے۔واقعے کی اطلاع

ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری پاکستان سٹاک ایکسچینج کے اطراف پہنچ گئی اور

علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ڈی آئی جی سائوتھ شرجیل کھرل کے مطابق 4دہشت گردوں نیسٹاک

مارکیٹ کی عمارت پر حملہ کیا 2دہشت گرد داخلی گیٹ پر ہی مارے گئے جبکہ دو دہشت گرد

عمارت میں داخل ہوگئے تھے جن کو سرچ آپریشن کے دوران ہلاک کردیا گیا۔ہلاک ہونے والے حملہ

آوروں کے بیگز سے دستی بم، پانی کی بوتلیں، کھانے پینے کی اشیاء اور جدید اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق ان کے پاس بارودی مواد سے بھری جیکٹس بھی موجود تھیں۔ابتدائی اطلاع کے

مطابق مسلح افراد نے سٹاک ایکسچینج میں داخل ہونے کی کوشش کی جن میں سے دو کو مرکزی

گیٹ پر ہلاک کردیا گیا تھا۔پولیس ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر چار افراد کار میں سوار ہو کر

اسٹاک ایکسچینج کی حدود میں داخل ہوئے اوردو حملہ آوروں کو عمارت کے مرکزی گیٹ پر ہلاک

کر دیا گیا تھا۔ دہشت گردوں سے برآمد ایمونیشن کو دیکھتے ہوئے لگتا ہے کہ وہ بڑی کارروائی کی

غرض سے آئے تھے، ان کے پاس جدید ہتھیار، رائفل، کلاشن کوف، اور ہینڈ گرینڈز موجود تھے،

تاہم بہادرسیکیورٹی گارڈز نے ان کا حملہ ناکام بنایا۔

سٹاک ایکسچینج

اپنا تبصرہ بھیجیں

Captcha loading...