آج کا دن 31

آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

حمل (آج کا دن)
آپ کو بار بار اشارے دیئے جا رہے ہیںکہ آپ ایک بڑی تبدیلی سے گذر رہے ہیں۔شاید آپ کو ابھی اس کا اندازہ نہیں ہو رہا،لیکن آگے چل کر اس کے بڑے ہی شدید اثرات آنے والے ہیں،جو کسی بھی صورت میں ہو سکتے ہیں،بہتر بھی اور مشکل بھی،اس لئے دُعا کریں کہ آنے والے دن اچھے ہوں جب تک ستارے ایک مقام پر کھڑے نہیں ہوتے کچھ بھی بتانا بہت مشکل ہو گا۔
ثور
گذشتہ برس دسمبر میں جو سات ستاروں کا اجتماع ہوا تھا۔ابھی تک اس کے اثرات چل رہے ہیں اور یہ واحد برس ہے جس میں ستاروں کا بار بار ایک جگہ اجتماع ہو رہا ہے،جس کی وجہ سے روزانہ نئی بات سامنے آ جاتی ہے اور کبھی خوشی کبھی غم والی کیفیت پیدا ہو جاتی ہے،اس لئے آپ سچی توبہ کر کے کثرت سے ذکر الٰہی کریں اور دُعا کو اپنا وظیفہ بنا لیں تو بہتر رہے گا۔
جوزہ
آپ کو ابھی چند دنوں تک اور آزمائشی پوزیشن سے گذرنا ہے اور اس کے لئے خود کو ذہنی طور پر تیار بھی رکھنا ہے۔آپ ایک بڑی تبدیلی کی جانب بڑھ رہے ہیں۔یہ تبدیلی آپ کو کس طرف لے کر جاتی ہے،ابھی کچھ کہنا بے حد مشکل ہے، لیکن اللہ پاک سے اچھے کی امید ہی رکھنی چاہئے کہ وہ خود فرماتا ہے کہ ہر مشکل کے ساتھ آسانی ہے، بس دُعا تیز کریں۔
سرطان
تبدیلی کے لئے تیار رہیں،حالات بدلیں گے اور ہر حالت میں بدلیں گے،بس اللہ پاک سے دُعا ہے کہ وہ ان کو ہمارے حق میں اچھا کر دے، لیکن اس کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنے معاملات بھی چیک کرنے ہیں جہاں غلطی ہوئی ہے اس کی فوری اصلاح کریں اور حقوق العباد کا خاص طور پر خیال رکھیں،آپ ابھی تک پرانی ڈگر پر چل رہے ہیں،جو آپ کے لئے ٹھیک نہیں ہے۔
اسد
آپ کی صحت صدقہ مانگ رہی ہے اور یہ سب آپ کی لاپروائی سے ہو رہا ہے۔ان دنوں زحل زائچے میں ہے جو نحوست دیتا ہے اور معاملات کو الٹا کر دیتا ہے۔آپ سورۂ بقرہ کو روزانہ پڑھنا اپنا معمول بنا لیں اور11بار منزل بھی پڑھا کریں،اس عمل سے اِن شاء اللہ کوئی بھی مشکل باقی نہیں رہے گی اور بندش و دیگر قسم کے اثرات سے اِن شاء اللہ نجات بھی مل جائے گی۔
سنبلہ
اس وقت آپ کو جس خبر کی ضرورت ہے وہ مل جانے والی ہے۔آپ کی ضرورتیں بھی اِن شاء اللہ پوری ہوں گی اور روزگار کا سلسلہ بھی اب نئے انداز سے بنے گا۔ان دنوں آپ پوری محنت اور ایمانداری سے سچی توبہ کر کے چلیں،آپ کی ہر کوشش آپ کو کامیابی سے ہمکنار کرے گی اور بند دروازے آہستہ آہستہ کر کے کھلتے چلے جائیں گے، فکر مند بالکل نہ ہوں۔
میزان
اولاد کے کسی بھی معاملے کو لے کر زیادہ پریشان نہ ہوں،جس مالک نے دی ہے وہ ہی ان کا نگہبان بھی ہے وہ اِن شاء اللہ ان کے لئے اچھا سلسلہ کر دے گا۔آپ کو اُن تمام مشکلات سے نکال دے گا، جس میں آپ گرفتار ہیں یہ دن گذر جائیں گے۔بس اللہ پاک سے اپنا ایک رابطہ بنا کر رکھیں۔ آپ اس کو یاد کریں وہ آپ کو یاد کرے گا، پھر سارا جہاں آپ کا ہی ہے۔

لداخ میں بھارت چین کشیدگی برقرار
عقرب
آپ کی وہ کوشش اب آپ کو کامیابی سے ہمکنار کرے گی، جس کے پیچھے آپ کافی عرصے سے لگے ہوئے تھے اور چند دنوں میں ہی روزگار کا اب نیا سلسلہ بھی بن سکتا ہے اور ایک پرانا من پسند کام بھی غیر متوقع انداز سے ہو جائے گا۔یہ ہفتہ بہتری تو دے رہا ہے،مگر آپ کی نیت کا عمل دخل اس میں سب سے زیادہ رہے گا،اس ہفتے رقم کا حصول بھی آسان ہو گا۔
قوس
روزی کا وعدہ میرے اللہ پاک کا ہے، پھر آپ کیوں پریشان ہو رہے ہیں،اُس پر مکمل توکل رکھیں وہ آپ کو اس مقام سے رزق دے گا جس کا آپ گماں بھی نہ کر سکیں گے،ان دنوں حالات اوپر نیچے رہیںگے، یہ سلسلہ ابھی کچھ عرصہ ضرور چلے گا، مگر گھبرانے کی بالکل ضرورت نہیں ہے، سخت وقت ضرور ہے، مگر یہ گذر جائے گا اور بڑی تبدیلی بھی دے جائے گا۔
جدی
اس وقت آپ کو جس طرف سے کوئی امید دکھائی دے رہی ہے، اِن شاء اللہ وہ پوری ہو گی اور آپ سے مشکلات آہستہ آہستہ دور ہونا شروع ہو جائیں گی، مگر کسی بھی معاملے میں جلد بازی نہ کریں۔اس میں نقصان ہو سکتا ہے، اولاد کے اوپر گہری نظر رکھیں۔ان کے معاملات فی الحال ٹھیک نہیں ہیں،آپ کو بعد میں پچھتاوا ہو گا، ابھی اللہ پاک وقت دے رہا ہے اس کی قدر کریں۔
دلو
جس مالک نے پیدا کیا ہے اور آپ کو ہر چیز سے نوازا ہے آپ کتنا اُس کاکہنا مان کر چلتے ہیں، کبھی سوچا ہے آپ نے اور پھر شکوہ یہ کہ آپ پریشان رہتے ہیں، کوئی کام نہیںبنتا۔ آپ اُس کو یاد کریں گے تو وہ آپ کو یاد کرے گا اور دِلوں کا سکون ویسے بھی اُس کی یاد میں ہے۔سچی توبہ کر کے واپسی کا راستہ اختیار کر لیں، آپ کا یہ مسئلہ حل ہو جائے گا،ورنہ پریشان ہی رہیں گے۔
حوت
ایک اہم سلسلہ بننے جا رہا ہے اور یہ آپ کو شاید کسی بڑی تبدیلی کی طرف لے جائے، آپ ذہنی طور پر خودکو تیار کر لیں، پانچ ستارے زائچے کے ایک ہی گھر میں موجود ہیں۔ یہ شاید بہت کچھ کر کے ہی جائیں اور اللہ کرے کہ اچھا ہی کریں۔ آپ بس توبہ کر کے اپنے معاملات سیدھے رکھ کر چلیں اور وہ وعدہ کریں کہ ہمیشہ سیدھے راستے پر چلوں گا تو پھر مسئلے بھی حل ہو جائیں گے۔

آج کا دن

آج کا دن

اپنا تبصرہ بھیجیں

Captcha loading...