24

کورونا سے مزید112فراد جاں بحق

Spread the love

لاہور ، کراچی (صرف اردو آن لائن نیوز) کورونا

ملک بھرمیں کورونا سے مزید 112 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد

4116 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 202742 تک پہنچ گئی۔اب

تک پنجاب میں کورونا سے 1673 اور سندھ میں 1243 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر

پختونخوا میں 914 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 114 ، اسلام آباد میں

120 ، گلگت بلتستان میں 24 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 28 افراد جاں بحق ہو چکے

لداخ میں بھارت چین کشیدگی برقرار

ہیں۔ بروز ہفتہ ملک بھر سے کورونا کے مزید 5018 کیسز اور 112 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن

میں پنجاب سے 2215 کیسز 44 ہلاکتیں، سندھ سے 1949 کیسز اور 38 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا

سے 437 کیسز 24 اموات، اسلام ا?باد 225 کیسز ایک ہلاکت، بلوچستان سے 145 کیسز ایک

ہلاکت، آزاد کشمیر سے 41 کیسز اور 3 ہلاکتیں جبکہ گلگت بلتستان سے 6 کیسز اور ایک ہلاکت

سامنے آئی ہے۔پنجاب سے کورونا کے مزید 2215 کیسز اور 44 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جن کی

تصدیق پی ڈی ایم اے نے کی۔پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان کے

مطابق صوبے میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد 74202 اور اموت 1673 تک جا پہنچی ہے۔

پنجاب میں اب تک کورونا سے 25162 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت سیکورونا

کے مزید 225 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی ہے جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔

پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 12206 اور اموات 120 ہو چکی ہیں۔آزاد

کشمیر سیکورونا کے مزید 41 کیسز اور 3 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی

گئی ہے۔پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد 1003 اور اموات کی تعداد

28 ہو گئی ہے۔سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے متاثرہ 446 افراد صحت یاب

ہو چکے ہیں۔سندھ سے ہفتے کو کورونا کے مزید 1949 کیسز اور 38 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن

کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ نے کی۔مراد علی شاہ نے بذریعہ ٹوئٹر بتایا کہ صوبے میں کورونا کے

کیسز کی مجموعی تعداد 78267 اور ہلاکتیں 1243 ہوچکی ہیں۔اس کے علاوہ ا مزید 1452 مزید

مریض صحتیاب ہوئے جس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 43444 ہوگئی ہے۔خیبر پختونخوا

میں ہفتے کو وائرس سے مزید 24 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں

کی تعداد 914 ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Captcha loading...