china ten 23

لداخ میں بھارت چین کشیدگی برقرار

Spread the love

نئی دہلی (صرف اردو ڈاٹ کام آن لائن نیوز )(چین کشیدگی برقرار) بھارت اور چین کے درمیان لداخ میں

لائن آف ایکچیول کنڑول ( ایل اے سی) پر کشیدگی بدستور برقرار ہے اور دنوں ملکوں

کے فوجی کمانڈروں کے درمیان بات چیت کیلئے ابھی تک وقت کا کوئی تعین نہیں کیا

گیا ہے جبکہ چین نے پین گونگ علاقے میں اپنی پوزیشن مستحکم کرنا شروع کر دی ہے۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق معروف بھارتی اخبار ’ انڈیشن ایکسپریس ‘‘ کی ایک رپورٹ

میں کہا گیا کہ چین نے جنوبی پینگونگ میں اپنی فوجیوں میں اچانک اضافہ کرنا شروع

کر دیا ہے جبکہ وہ علاقے میں ایک ہیلی پیڈ بھی تعمیر کر رہا ہے۔

پی ڈی ایف کتابیں ڈاونلوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

چین علاقے میں اپنی پوزیشن مستحکم کر رہا ہے، ذرائع ابلاغ

اخبار لکھتا ہے کہ چین کے اس اقدام سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ علاقے پر اپنے

دعوے پرقائم ہے اور وہ اسکی پہلی والی پوزیشن بحال کرنے کیلئے تیار نہیں۔

ایک بھارتی عہدے دار نے روزنامے کو بتایا کہ یہ درست ہے کہ چینیوں نے پینگونگ

تسو جھیل کے شمالی کنارے پر اپنی پوزیشن مستحکم کرنا شروع کردی ہے اور وہ یہاں

ایک ہیلی پیڈ تعمیر کر رہے ہیں جو ان تعمیرات کے علاوہ ہے جو انہوں نے پچھلے آٹھ

ہفتوں یا اس سے زیادہ وقت میں قائم کی ہیں۔بھارتی عہدیدار نے مزید کہا کہ پی ایل اے

کے اہلکار پینگونگ تسو جھیل کے کنارے پر باقاعدگی سے گشت کرتے ہیں۔ ایک اور

لداخ میں چین وبھارت کی نئی تنصیبات کی تصاویرجاری

عہدیدار نے بھارتی اخبار کو بتایا کہ چین اپنے ان اقدامات کے ذریعے دراصل بھارت

کو یہ بتارہا ہے کہ وہ واپس جانے اور علاقے کے رواں برس اپریل کی پوزیشن بحال

کرنے کیلئے تیار نہیں۔ادھر بھارتی فوج کے افسران نے بھی انڈین ایکسپریس کے ساتھ

گفتگو میں تصدیق کی ہے کہ اب تک دونوں فریقوں کے فوجی کمانڈروں کے درمیان

مزید بات چیت طے نہیں ہوئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں

Captcha loading...