2 ارب کا نقصان 21

مشتبہ لائسنس یافتہ پائلٹس کی فہرست جاری

Spread the love

اسلام آباد(نمائندہ صرف اردو ڈاٹ کام ) وزارت ہوا بازی نے مشتبہ لائسنس یافتہ پائلٹس کی فہرست جاری

کردی۔وزارت ہوا بازی کی فہرست میں 141 پائلٹس کے نام شامل ہیں جبکہ فہرست میں کیپٹن اور فرسٹ

آفیسرز یا کو پائلٹ کے نام بھی شامل ہیں۔فہرست میں 111 کپتانوں، 30 فرسٹ آفیسر اور کو پائلٹس کے نام

بھی شامل ہیں جبکہ مشتبہ لائسنس یافتہ 9 پائلٹس ائیربلو، 10 پائلٹس سرین ائیر اور 17 پائلٹس شاہین ائیرلائن

کے ہیں۔وزیر ہوابازی غلام سرور نے پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو فوری طور پر جعلی لائسنس

والے پائلٹس کو گراؤنڈ کرکے انہیں اطلاع کرنے کی ہدایت کی۔

پی ڈی ایف کتابیں ڈاونلوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

مشتبہ لائسنس یافتہ 9 پائلٹس ائیربلو، 10 پائلٹس سرین ائیر اور 17 پائلٹس شاہین ائیرلائن کے ہیں، ذرائع

نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے پہلے اعلان کیا اور بعد میں

فہرست مرتب ہوئی، پہلے اعلان کیا کہ جعلی لائسنس والے پائلٹس کی تعداد 150 ہے اور پریس کانفرنس میں

تعداد 148 بتائی مگر فہرست 141 کی جاری کی گئی۔ذرائع کے مطابق مشتبہ لائسنس یافتہ پائلٹس کی فہرست

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے جاری نہیں کی اور سول ایوی ایشن اتھارٹی لائسنس جاری کرنے کا مجاز ادارہ ہے

جب کہ جاری کردہ فہرست نقائص سے بھرپور ہے۔ذرائع کے مطابق فہرست میں ایسے پائلٹس کے نام بھی

شامل ہے جنہیں ابھی تک پائلٹ کا لائسنس جاری ہی نہیں کیا گیا، فہرست پی آئی اے نے تیار کی اور ایوی

ایشن ڈویڑن نے جاری کی، فہرست ایوی ایشن ڈویڑن کے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے بنائی اس کی کیا حیثیت ہے

اس کا کسی کو علم نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کشیدگی کی تمام ذمہ داری بھارت پر عائد ہوتی ہے ، چین

ذرائع نے بتایا کہ جعلی پائلٹس کی فہرست 2 سال قبل بننی شروع ہوئی تھی مگر آج تک کسی ایک بھی پائلٹ

کو جعلی لائسنس کے الزام میں برطرف نہیں کیا گیا، 6 پائلٹس کو جعلی اسناد کی بنیاد پر اب تک برطرف کیا

گیا ہے۔دوسری جانب 11 پائلٹس کے خلاف جعلی لائسنس کے الزام میں کارروائی کی گئی اور ان میں سے 5

کے خلاف الزام کو عدالت بے بنیاد قرار دے چکی ہے ، بقیہ 6 کے مقدمات زیر سماعت ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Captcha loading...