39

ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد کم ہونا شروع

Spread the love

اسلام آباد(صرف اردو آن لائن نیوز ) کورونا وائرس

ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد کم ہونا شروع ہو گئی۔چوبیس گھنٹوں کے دران 2775

کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ موذی وبا سے متاثرہ 59 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ ملک بھر میں

کورونا کیسز کی مجموعی تعداد دو لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے۔ جمعہ کو جاری کئے گئے سرکاری

اعداد و شمار کے مطابق ملک میں یومیہ رپورٹ ہونے والے کورونا کیسز میں ایک ماہ بعد ریکارڈ

کمی واقع ہوئی ہے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 2775 کیسز اور 59 اموات ریکارڈ کہ گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:فیصل واوڈا نے کھری کھری سنادیں، فواد چوہدری کی وضاحتیں

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 95 ہزار

745 ہوگئی جبکہ اموات کی تعداد 3962 ہوگئی۔ کرونا کے سب سے زیادہ کیسز سندھ میں 75 ہزار

سے تجاوز کر گئے ، پنجاب میں 71 ہزار 987 ، خیبرپختونخوا میں 24 ہزار 303 ، بلوچستان میں

9 ہزار 946، اسلام آباد میں 11 ہزار 981 ،گلگت بلتستان میں 1397 اور آزاد کشمیر میں کرونا

کیسز کی تعداد 962 ہوگئی۔ این سی او سی کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 21 ہزار سے

زائد ٹیسٹ کیے گئے،ملک میں ابتک 11 لاکھ 93 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، اب تک

کرونا سے متاثرہ 84 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوچکیہیں جبکہ کورونا کے 491 مریض

وینٹی لیٹر پر ہیں۔

کورونا وائرس

اپنا تبصرہ بھیجیں

Captcha loading...