42

پروفیشنل انداز سے کام کیا تو شہرت ملی،میگھا

Spread the love

لاہور(صرف اردو آن لائن نیوز) میگھا

اچھے اور معیاری پروجیکٹ کیلئے صرف جدید ٹیکنالوجی

اورسرمایہ ہی درکارنہیں ہوتابلکہ کوئی بھی پروجیکٹ اس وقت بہترنہیں بن پاتا جب تک اس میں کام

کرنے والے لوگ پروفیشنل نہ ہوں ان خیالات کا اظہار ایکٹر ،سنگر ،ٹی وی و سوشل ورکز میگھا نے

خصوصی گفتگو میں کیا ،انہوں نے کہا کہ میرا کام اپنے کردارکوبڑی محنت اور لگن سے سجانا

اورسنوارنا ہے یہ ہی میری کامیابی کا بڑا راز ہے،ایک سوال کے جواب میں میگھا نے کہا کہ جو

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ صبیحہ خانم امریکہ میں انتقال کر گئیں

لوگ جیب میں دس ہزار لیکر پروڈیوسر بننے نکل پڑتے ہیں ان کی وجہ سے پروفیشنل لوک بھی

بدنام ہوتے ہیں ایسے لوگوں کی شوبز انڈسٹری میں انٹری نہیں ہونی چاہیے۔

ماہرہ خان کی ویڈیومداحوں کی ہنسی کاسامان بن گئی

اداکارہ ماہرہ خان کی فلم ہومن جہاں کی ایک ویڈیو ان کے مداحوں کو خوب محظوظ کرنے کا باعث

بن رہی ہے۔انسٹاگرام پر ماہرہ نے فلم کے گانے شکرونڈاں وے کا ایک ویڈیو کلپ شیئرکیا ہے جس

میں دیسی اسٹیپس کے ساتھ گانا انگریزی ڈبنگ میں چل رہا ہے۔کیپشن میں ماہرہ نے لکھا اس ویڈیو

نے مجھے ہنسنے پرمجبورکردیا۔ میں سیٹ پرڈانس کرنے کی کمی بیحد محسوس کررہی ہوں ۔اداکار

ہ نے یہ بھی لکھا کہ وہ فلم کے تمام ساتھی اداکاروں کو یاد کررہی ہیں۔ماہرہ کے فالوورز اس ویڈیو

سے لطف اندوز ہورہے ہیں اور اس بات کا اندازہ ان کے تبصروں سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے

میگھا

اپنا تبصرہ بھیجیں

Captcha loading...