مہر صفدر علی 52

پی ٹی وی کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے ( ایم ڈی ) تعیناتی معاملے کی باضابطہ جانچ پڑتال کی جائے , مہر صفدر علی

Spread the love

لاہور (سعید باجوہ سے) پی ٹی وی

پاک بیلج سوشل آرگنائزیشن بیلجئم کے چیف آرگنائزر مہر صفدر علی نے پاکستان ٹیلی وژن کی

کارکردگی کے حوالے سے جاری بیان میں حکومت پاکستان بالخصوص وزارت اطلاعات سے نوٹس

لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ غالبا اسی ماہ سات جون کو پی ٹی وی نے پاکستان کا نقشہ پیش

کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کو انڈیا کا حصہ دکھا دیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ حسن ظن رکھتے ہوئے

فوج کے دباو سے فیصلوں کا الزام لگانے والے چلو بھر پانی میں ڈوب مریں , مہر صفدر علی

اسے سہوا کہا جاسکتا ہے تاہم اس قسم کی سنگین غلطی کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا اسلئے ذمہ

داروں سے باز پرس ضرور ہونی چاہئیے تاکہ آئندہ تکرار نہ ہوسکے۔ مہر صفدر علی نے حکومتی

ذمہ داران سے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ چند ماہ قبل ایم ڈی کی تعیناتی کیلئے الیکٹرانک میڈیا کا

وسیع تجربہ رکھنے والے یسین علی جوئیہ کا انٹرویو تک نہیں کیا گیا جبکہ موجودہ ایم ڈی کو تجربہ

نہ ہونے کے باوجود سلیکٹ کرلیا گیا جو کہ یقینا ایک تجربہ کار اور اہل امیدوار کیساتھ صریحاً

زیادتی ہے اور جس کا خمیازہ درج بالا واقعہ کی صورت میں قوم کو سبکی کا سامنا کرنا پڑا ہے

اسلئے متعلقہ حکام اور وزیر اعظم سے درخواست ہے کہ معاملے کی ازسرنو انکوائری کروائی

جائے اور میرٹ کے اصول کو وعدے کے مطابق پیش نظر رکھا جائے تاکہ پی ٹی وی جیسے اہم

ادارے کا معیار، اعتماد اور وقار بحال ہوسکے !!!

پی ٹی وی

اپنا تبصرہ بھیجیں

Captcha loading...