آج کا دن 62

آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل (آج کا دن)

آج کافی دنوں کے بعد زائچے میں کچھ تبدیلی رونما ہوئی ہے۔ آپ جس بھی امید میں بیٹھے تھے۔ اس کے پورے ہونے کا امکان ہے مالی طور پر بھی۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

کاروباری معاملات انشاءاللہ اب تیزی سے بہتر ہوں گے اور روز گار کی تلاش کرنے والوں کے لئے بھی خوشخبری ہے۔ بلاک رقم کا حصول بھی ممکن ہو سکے گا۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

آپ سب کچھ چھوڑ کر صرف اپنے روز گار پر توجہ دیں۔ انشاءاللہ اس میں بڑا فائدہ حاصل ہونے کے امکانات ہیں۔ اس وقت رقم آپ کے ہاتھ آ سکتی ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

جن کاموں میں کافی دنوں سے مسلسل رکاوٹ آ رہی تھی وہ اب دور ہو سکے گی آج دوپہر کے بعد ہی صورتحال میں حیران کن بہتری ملنے کی بہت امید ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

آج اچھا دن ہے آپ اپنے دماغ سے فضول کاموں اور ٹینشن کو نکال دیں اللہ نے چاہا تو مالی طور پر بھی فائدہ ہے۔ اور کوئی اچھی خبر بھی ملے گی۔

کوئی انڈین فوجی گرفتار ہی نہیں کیا تو رہائی کیسی ، چین

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

آپ کو جس بھی طرف سے بھی کوئی آفر ملے اس کو فوراً قبول کر لیں آپ کے لئے یہ فائدہ مند ہے اور اب شاید روز گار میں کوئی بڑی تبدیلی ہو سکے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

توبہ اور صرف توبہ سے کام لیں ابھی تک آپ نے اپنی سمت درست نہیں کی ہے۔ جب ایسا ہو جائے گا تو حالات میں بھی بہتری آ جائیں گی انشاءاللہ۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

دوسروں کے معاملے سے دور رہیں اور فکر کریں کہ اپنے گھر میں کیا کرتا ہے۔ آپ کی لاپرواہی سے نقصان ہو رہا ہے۔ دل اور دماغ کو ملا کر اکھٹے فیصلے لازمی کریں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

آج اچھا دن رہے گا ضرورت پوری ہو گیا ور عرصہ دراز سے جس پریشانی نے تنگ کیا ہوا تھا۔ وہ کم ہو گی۔ والدین آپ کی توجہ مانگ رہے ہیں جو ضروری ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

بڑی ضرورت پوری ہو گی۔ آپ کا ایک رکا ہوا کام ہو جائے گا۔ آج اولاد کا خانہ آپ کی پوری توجہ مانگ رہا ہے۔ اس میں لاپرواہی بالکل نہ کریں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

جھگڑے وغیرہ سے دور رہیں۔ مریخ زائچے میں آیا ہوا ہے۔ اب حالات خراب ہو سکتے ہیں۔ چند دن خود کو دوسروں سے الگ کر لیں تو بہتر ہے۔ اور خاموشی اختیار کریں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

صحت کا صدقہ لازمی دیں۔ ان دنوں اس کی اشد ضرورت ہے توبہ بھی کریں اور چھوڑ دیں سارے ایسے کام جن کی وجہ سے بے سکونی مل رہی ہے وارننگ پر ہیں۔

آج کا دن

اپنا تبصرہ بھیجیں

Captcha loading...