41

ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹورز نے بہترین کارکردگی پر افسران میں نقد انعامات تقسیم کئے

Spread the love

اسلام آباد(مہتاب پیر زادہ سے) ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹورز

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ہیڈ آفس میں رمضان ریلیف پیکج کے دوران بہترین کارکردگی

دکھانے والے افسران کے اعزاز میں تقریب تقسیم انعامات رکھی گئی ۔ تقریب کی صدارت منیجنگ

ڈائریکٹر ، یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن عمر لودھی نے کی جبکہ چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز،

ذوالقرنین علی خان نے اس تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ اس تقریب میں کارپوریشن

کے سینئر افسران اور اعلی کارکردگی دکھانے والے زونل منیجرز نے ہیڈ آفس سے اس تقریب میں

شرکت کی جبکہ دیگر زونل منیجرز ویڈیو لنک کے ذریعے تقریب میں شریک ہوئے ۔

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی انتظامیہ کی بہترین حکمت عملی سے سیل میں مسلسل اضافہ ریکارڈ

اعلی کارکردگی دکھانے والے زونل منیجرز میں لاہور کے زونل منیجر فیضان حمید پہلے نمبر پر

رہے ، زونل منیجر اسلام آبادحبیب الرحمن بٹ دوسرے نمبر پراورزونل منیجر ملتان شہزاد خان

تیسرے نمبر پر رہے ۔ زونل منیجر فیصل آباد جاوید مشتاق چوتھے نمبر پر رہے ۔ ان کو فیصل آباد

زون کو ایک ارب کی سیل کے زونز کی فہرست میں لانے پر خصوصی کارکردگی پر نامزد کیا گیا ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کہا کہ تمام افسران اور ورکرز نے

بطور ٹیم کام کرکے یہ کامیابی حاصل کی ہے انھوں نے مزید کہا کہ تمام افسران اور ورکرز کی

انتھک محنت سے ہم اس ادارہ کو منافع بخش بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں اور عنقریب ہم بریک ایون

کا ہدف حاصل کر لیں گے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن

کی کارکردگی سے مطمئن ہیں ۔ انھوں نے گفتگو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اس ادارے کی

کارکردگی مزید بہتر ہو سکتی ہے جس کے لیے ہم پالیسی سازی کر رہے ہیں اور بزنس پلان کی

تیاری عمل میں لائی جا رہی ہے ۔ اس موقع پر انھوں نے تمام زونل منیجرز کو کہا کہ وہ بزنس پلان

کی تیاری کے لیے اپنی تجاویز منیجنگ ڈائریکٹر کو جلد از جلد ارسال کر دیں ۔ انھوں نے بتایا کہ

مستقبل قریب میں میگا مالز بنانے کا ارادہ بھی رکھتے ہیں ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منیجنگ ڈائریکٹر ، یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے بہترین کارکردگی

دکھانے والے افسران کو سراہا ۔ انھوں نے کہا کہ تقریب کے انعقاد کا مقصد ایسی روایت ڈالنا ہے کہ

بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران اور ورکرز کو انعامات اور تعریفی اسناد دی جائیں گی ۔

انھوں نے کہا کہ ہم نے ماہ رمضان میں 22ارب روپے کی ریکارڈ سیل کی ہے جو کہ گزشتہ ایک

سال کی محنت کا ثمر ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ہم اسی طرح محنت کرتے رہے تو وہ وقت دور نہیں کہ

ہم ایک سو ارب کے ٹرن اوور کا ہدف حاصل کر لیں گے ۔

ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹورز

اپنا تبصرہ بھیجیں

Captcha loading...