47

کرکٹرز دورہ انگلینڈ سے قبل ہی کو رونا کے ہاتھوں کلین بولڈ

Spread the love

لاہور (صرف اردو آن لائن نیوز) کو رونا کلین بولڈ

دورہ انگلینڈ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے مزید 7 قومی کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ

گیا،متاثرہ کھلاڑیوں کی تعداد 10 ہو گئی۔ ٹیم انتظامیہ کے ایک رکن کا ٹیسٹ بھی پازیٹو آیا

ہے۔تفصیلات کے مطابق دورہ انگلینڈ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے مجموعی سکواڈ میں شامل 35 کھلاڑیوں اور آفیشلز کے کووڈ 19 نمونے لئے گئے تھے جن میں سے

3 کھلاڑیوں کا ٹیسٹ پیر کے روز پازیٹو آیا جبکہ 7 کھلاڑیوں کا ٹیسٹ گزشتہ روز مثبت

نکل آیاجس پر پی سی بی نے متاثرہ کھلاڑیوں اور انتظامیہ کو خود کو آئسولیٹ کرنے کی

ہدایت کی ہے۔ جن کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آئے ان میں اوپنر فخر زمان، فاسٹ بائولر

عمران خان، آل راؤنڈر کاشف بھٹی، آل راؤنڈر محمد حفیظ، فاسٹ بائولر محمد حسنین، وکٹ

کیپر بیٹسمین محمد رضوان اور فاسٹ بائولر وہاب ریاض شامل ہیں۔ جبکہ ٹیم مینجمنٹ میں

ٹیم کے مساجد ملنگ علی کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔جن کھلاڑیوں کے ٹیسٹ منفی آئے ان میں

ورلڈ کپ 2011ء کی تحقیق کرنی چاہئے :اروندا ڈی سلوا

عابد علی، اسد شفیق، اظہر علی، بابراعظم، فہیم اشرف، فواد عالم، افتخار احمد، امام الحق،

خوشدل شاہ، محمد عباس، نسیم شاہ، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، سہیل

خان اور یاسر شاہ شامل ہیں جبکہ ٹیم مینجمنٹ میں منصور رانا (منیجر )، مصباح الحق (ہیڈ

کوچ)، شاہد اسلم (اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ)، یونس خان (بیٹنگ کوچ)، مشتاق احمد (اسپن باؤلنگ

کوچ)، عبدالمجید (فیلڈنگ کوچ)، طلحہٰ بٹ ( ٹیم اینالسٹ)، یاسر ملک (اسٹرینتھ

اینڈکنڈیشننگ کوچ)، ڈاکٹر سہیل سلیم (ٹیم ڈاکٹر)، لیفٹننٹ کرنل ریٹائرڈ عثمان رفعت

(سیکورٹی منیجر ) اور رضا کیچلو (میڈیا اینڈ ڈیجیٹل کنٹنٹ منیجر ) کے ٹیسٹ بھی منفی

آئے ہیں۔پاکستانی کرکٹ بورڈ کے مطابق شعیب ملک، کلف ڈیکن اور وقار یونس کے ٹیسٹ

ہونا باقی ہیں۔

کو رونا کلین بولڈ

اپنا تبصرہ بھیجیں

Captcha loading...