آج کا دن 57

آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

حمل (آج کا دن)
آپ کی ایک دلی مراد آج ہی پوری ہو سکتی ہے اور یہ پورا ہفتہ روزانہ کے حساب سے بہتری دے گا اور پچھلے کافی دنوں سے جو پریشانیاں اور مشکلات تنگ کر رہی تھیں ان سے اب ان شاء اللہ نجات ملے گی۔ خاص طور پر روزگار کے حوالے سے اہم سلسلہ بن جانے کی امید ہے ،ضرورت کے تحت رقم کسی وقت بھی ہاتھ میں آ سکتی ہے ،صحت بھی اچھی ہو گی۔

ثور
اس وقت مالی طور پر جن مشکلات کا سامنا ہے۔ اس سے نجات حاصل کرنے کا موقع اب بے حد قریب ہے ۔ آپ بالکل پریشان نہ ہوں اور اپنے روزگار کی طرف متوجہ ہوں تاکہ اس اچھے وقت سے فائدہ حاصل کیا جا سکے۔ ان دنوں آپ کو اپنوں سے صلح کے مواقعے بھی ملیں گے، عرصہء دراز سے جو لوگ آپ سے دور ہو گئے تھے، اب وہ ان شاء اللہ سچے دل سے ملیں گے۔

جوزہ
آپ کیوں پریشان ہو رہے ہیں ۔ خود کو اپنے اللہ کے حوالے کر دیں اور حسبنا اللہ و نعم الوکیل کا ورد جتنا کر سکتے ہیں، کریں ،تمام تر مشکلات ختم ہو جائیں گی اور روزگار کے حوالے سے بڑی اچھی خبریں ملیں گی، عطارد جو عرصہء دراز سے بلاک تھا اب زائچے میں حرکت کر رہا ہے ۔ اس سے مالی معاملات میں بڑی شاندار بہتری آتی ہے اور پردئہ غیب سے اس کے اسباب بن جائیں گے۔

سرطان
آپ کی سب سے بڑی پریشانی ان دنوں مال ہے۔ آپ نے بہت زیادہ تنگی میں وقت گزارہ ہے اور جو پیسے تھے وہ خرچ ہو گئے تھے، دوبارہ پرانی والی پوزیشن میں آنے میں کچھ وقت درکار ہے آپ صبر سے کام لیں، جلد بازی نہ کریں ستاروں کی پوزیشن بڑی تیزی سے بدل رہی ہے، آپ کو اس کا فائدہ ان شاء اللہ ضرور ملے گا لیکن آپ کی محنت شامل ہو گی تو قدرتی مدد بھی حاصل ہوتی رہے گی۔

اسد
سستی اور لاپروائی کو چھوڑیں اب محنت پر یقین رکھیں، اسی سے آپ اپنی کھوئی ہوئی عزت، وقار اور پیسہ دوبارہ حاصل کرنے میں کامیاب رہیں گے، ان دنوں آفر آنے کے مواقعے خود بخود آپ کے سامنے ہوں گے۔ بس جلد بازی سے کام نہ لیں، اللہ پاک پر بھروسہ رکھیں، وہ ان شاء اللہ صورتحال کو آپ کے حق میں ضرور کر دے گا اور آپ کی زندگی میں اور بھی آسانیاں آئیں گی۔

سنبلہ
جو لوگ خود کو کسی بندش و غیرہ میں مبتلا محسوس کر رہے ہیں۔ وہ اس قسم کا وہم اپنے دل سے نکال دیں۔ ان شاء اللہ کسی بھی طرف سے کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ آپ بالکل آزاد ہے اور جو معاملات خراب تھے وہ دو تین یوم سے ٹھیک ہونا شروع ہو جائیں گے۔ اس کے ساتھ ہر قسم کے نقصانات کا ازالہ بھی ممکن ہو سکے گا ،اس ہفتے کچھ رقم کا حصول ،اہم ضرورتیں پوری کر دے گا۔

میزان
ان دنوں آپ کا مال خانہ تیزی سے کھل رہا ہے۔ اس سے بحکم اللہ واضح امکانات روشن ہیں کہ آپ اب سابقہ تمام مالی اور دوسری مشکلات سے نجات حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے، آپ کو اس بات کا واضح اندازہ بھی ہو گا کہ آپ کی زندگی میں اہم اور بڑی خوشگوار تبدیلیوں کا عمل بھی شرو ع ہو جائے گا آپ کی صحت کے حوالے سے بھی لاحق ٹینشن کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔

عقرب
اللہ نے چاہا تو آپ کو وہ خبر ضرور ملے گی، جس کا کافی دنوں سے انتظار تھا اور مالی طور پر بڑی پریشانیاں رہی ہیں اس کا بھی بڑا اچھا سدباب ہو سکے گا۔ جو لوگ بیمار تھے وہ صحتمند ہو سکیں گے جن کو گھر میں مشکلات کا سامنا ہے، وہ ان مسائل سے نجات حاصل کر لیں گے اور جن کو کسی سے خطرہ تھا وہ اس سے ان شاء اللہ نکل آئیں گے، فکر مند بالکل بھی نہ ہوں۔

ماں: میکسم گورکی قسط نمبر 14

قوس
اس وقت ستاروں کی پوزیشن بڑی تیزی سے بدل رہی ہے ،امید ہے کہ اس میں آپ کے لئے کافی کچھ ہے آپ بس ان پر گہری نظر رکھیں۔ اللہ نے چاہا تو دن بدن صورتحال آپ کے حق میں بہتر ہوتی چلی جائے گی اور آپ دوبارہ اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ آج سے ہی زائچہ حرکت میں آ جائے گا اور آپ کی گھریلو زندگی پر بڑے گہرے اثرات بھی دے کر جائے گا۔

جدی
اللہ بڑا بے نیاز ہے، وہ اپنے بندوں پر بڑا مہربان ہے پھر ہم دوسروں کے آگے دست سوال کیوں کریں۔ یہ گناہ ہے جب ہم یہ دعا کرتے ہیں کہ اے اللہ ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ سے ہی مدد مانگتے ہیں توکیا دوسروں سے مدد مانگنا شرک نہیں ہے، توبہ کریں اور دعا سے کام لیں وہ ساری مشکلات سے نکال دے گا اور ہمارے ہر کام میں آسانیاں، برکتیں اور رحمتیں نازل فرمائے گا۔

دلو
جو لوگ کسی بھی قسم کی ذہنی ٹینشن کا شکار ہیں ۔ وہ بس توبہ سے کام لیں۔ دوسروں کے ساتھ اگر جانے انجانے میں زیادتی کر چکے ہیں تو ان سے معافی مانگیں اگر ایسا نہیں کر سکتے تو ان کے حق میں دعا کر دیں۔ ان شاء اللہ سب بند دروازے کھل جائیں گے اور آپ کو تمام پریشانیوں اور مشکلات سے نجات حاصل ہو جائیگی۔ ان دنوں آپ کی گھریلو زندگی میں کچھ بڑی تبدیلی کی نشاندہی ہو رہی ہے۔

حوت
اس وقت آپ کا زائچہ وقتی طور پر بلاک دکھائی دے رہا ہے۔ چار یوم لگ سکتے ہیں، اس کو کھولنے میں۔ آپ صبر سے کام لیں۔ اس دوران جو ملے، اس کو رکھ لیں اور شکر ادا کریں۔ جمعرات کے بعد ستاروں کا اجتماع خوشگوار خبریں اور تبدیلیاں لے کر آئے گا۔ مشکلات اور پریشانیاں کیسی ہی کیوں نہ ہوں، اس سے نکل جانے میں ان شاء اللہ کامیاب ضرور ہو جائیں گے۔ فکر نہ کریں۔

آج کا دن

اپنا تبصرہ بھیجیں

Captcha loading...