مہر صفدر علی 119

بلیک میلنگ کی بجائے عمران خان کا ساتھ دیں

Spread the love

لاہور (سعید باجوہ سے)(عمران خان کا ساتھ)پاکستان تحریک انصاف بیلجئم کے چیف آرگنائزر مہر صفدر علی نے محترم اختر

مینگل کے حکومتی اتحاد سے علیحدگی کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ تین دہائیوں سے

بالخصوص ن لیگ اور پی پی نے ملک کا ستیاناس کردیا ہے تمام اداروں کو ناکارہ اور کھوکھلا

کرکے چھوڑا ہے ایسے دگرگوں حالات میں ملک کو دوبارہ پٹری پر

لانا جوئے شیر لانے سے کم نہیں ہے۔

پی ڈی ایف کتب ڈانلوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

انھوں نے کہا کہ عمران خان کی ہمت اور قومی جذبے کو داد دینی چاہئے جنھوں نے ان

مشکل ترین حالات میں ملک و قوم کی بہتری کا بیڑا اٹھایا ہے لہذا تمام محب وطن عناصر

کو پر خلوص طریقے سے عمران خان کا ساتھ دینا چاہئے جبکہ اس کا فائدہ بھی براہ راست

ہمیں اور ہماری آنے والی نسلوں کا ہے۔

گھٹنے سے کسی ملزم کا گلا دبانے کی اجازت نہیں ہو گی،صدرٹرمپ

مہر صفدر علی نے کہا کہ سیاسی اتحادی جماعتوں کو ملکی صورتحال کا ادراک کرنا

چاہئیے اپنے ذاتی اور چھوٹے مفادات کی خاطر بڑے اور اہم مقاصد کے حصول میں

رکاوٹ نہ بنیں ورنہ تاریخ معاف نہیں کرے گی۔ انھوں نے سیاسی زعماوں سے اپیل کرتے

ہوئے کہا کہ ہوش کے ناخن لیں حکومت کو بلیک میل کرنے کی بجائے ملک کو

سدھارنے اور قوم کی خوشحالی کیلئے عمران خان کا بھر پور ساتھ دیں تاکہ ملک کی

ترقی میں آپ کا حصہ بھی کما حقہ ادا ہو اور قوم آپ کو اچھے لفظوں سے یاد کرے ان شااللہ

اپنا تبصرہ بھیجیں