205

پچھلے دوسال سے تکلیف دہ بیماری میں مبتلا ہوں، انیل کپور کا انکشاف

Spread the love

نامور بالی ووڈ اداکار انیل کپور نے انکشاف کیا ہے کہ وہ پچھلے دو برسوں سے کندھے کی شدید تکلیف متلا ہیں۔ہمیشہ خوش اور فٹ نظر آنے والے بالی ووڈ کے سدابہار اداکار انیل کپور نے حال ہی میں دئیے گئے ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ وہ گزشتہ دو سال سے کلاسیفکیشن نامی بیماری میں مبتلا ہیں

اس بیماری میں کیلشیم کندھے میں جمع ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے کندھے ٹھوس ہوجاتے ہیں اوران میں شدید تکلیف ہوتی ہے۔انیل کپور کے دائیں کندھے میں تکلیف ہے اور وہ رواں سال اپریل میں اپنی بیماری کا علاج کرانے جرمنی جائیں گے ۔

انیل کپور نے بتایاکہ ماضی میں وہ فلموں میں اپنے اسٹنٹس خود کرتے تھے جس کی وجہ سے ان کا دایاں کندھا متاثر ہوا اور اب وہ شدید تکلیف میں ہیں۔ واضح رہے کہ اداکار انیل کپور ان دنوں دو فلموں ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگااورٹوٹل دھمالکی تشہیر میں مصروف ہیں۔

ایک فلم میں ان کے مقابل ماضی کی اداکارہ جوہی چاولہ مرکزی کرداراداکررہی ہیں جب کہ دوسری فلم میں مادھوری ڈکشٹ ان کے ہمراہ نظر آئیں گی۔ فلمایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگایکم فروری جب کہٹوٹل دھمال22 فروری کو ریلیز کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں