کرونا دھول چٹا دی 45

چوبیس گھنٹوں میں مزید88افراد جاں بحق

Spread the love

اسلام آباد (صرف اردو آن لائن نیوز) چوبیس گھنٹوں میں

ملک میں کورونا سے مزید 88 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد

2872 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے

تجاوز کرکے 151208 تک پہنچ گئی ہے۔اب تک پنجاب میں کورونا سے 1081 اور سندھ

میں 886 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 707 افراد جاں بحق ہو

چکے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 85، اسلام آباد میں 83 ، گلگت بلتستان میں 17 اور

آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 13 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ منگل کے روز ملک

لاہور کے61علاقے مکمل بند

بھر سے کورونا کے مزید 4331 کیسز اور 88 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جن میں پنجاب

سے 1740 کیسز 50 اموات، سندھ 2287 کیسز 33 اموات، اسلام آباد288 کیسز 5 اموات

اور آزاد کشمیر سے 16 کیسز سامنے آئے ہیں۔پنجاب سے کورونا کے مزید 1740 کیسز

اور 50 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جن کی تصدیق پی ڈی ایم اے نے کی۔پی ڈی ایم اے کے

مطابق صوبے میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد 55878 اور اموت 1081 تک جا پہنچی

ہیں۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پنجاب میں اب تک کورونا سے

17730 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔سندھ سے ا?ج کورونا کے مزید 2287 کیسز اور 33

اموات رپورٹ ہوئی جس کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ نے کی۔مراد علی شاہ نے بذریعہ ٹوئٹر

بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11819 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 2287 نئے کیسز سامنے

آئے اور مزید 33 مریض انتقال کرگئے۔وزیراعلیٰ کیمطابق صوبے میں کل کیسز کی تعداد

57868 اور اموات 886 ہوگئی ہیں۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبے بھر کے 2287 کیسز

میں سے 1436 نئے کیسز کراچی میں رپورٹ ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ آج مزید

1222 مریض صحتیاب ہوئے جس سیصحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 29245

ہوگئی ہے۔وفاقی دارالحکومت سے ا?ج کورونا کے مزید 288کیسز اور 5 اموات سامنے

آئی ہیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں

کیسز کی مجموعی تعداد 8857 ہوگئی ہے جب کہ انتقال کرنے والے افراد کی تعداد 83 ہو

چکی ہے۔اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس سے 2037 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

چوبیس گھنٹوں میں

اپنا تبصرہ بھیجیں

Captcha loading...