145

لاہور کے61علاقے مکمل بند

Spread the love

لاہور ( صرف اردو آن لائن نیوز ) لاہور کے61علاقے

پنجاب کابینہ کی کمیٹی نے لاہور میں 61 مقامات سیل کرنے کی منظوری دے دی۔جن

علاقوں کو سیل کیا گیا ہے ان میں عسکری ٹین، ڈی ایچ اے فیز ون اور فائیو مکمل بند کر

دیئے گئے۔پنجاب کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک،

اداکارہ صبیحہ خانم امریکہ میں انتقال کر گئیں

سیکرٹری صحت، کمشنر لاہور، ڈپٹی کمشنر لاہور اور دیگر نے شرکت کی۔ رامنگ سٹریٹ

نمبر 23، چودھری بلڈنگ، قلعہ گجر سنگھ، عبدالکریم روڈ، عثمانیہ کالونی اور رائل پارک

کو سیلکر دیا گیا۔کریم پارک بلاک 3، 2 اور 4، امین پارک سٹریٹ نمبر ایک کو بھی سیلکر

دیا گیا، جوہرٹاؤن بلاک بی اور ایف 2 کو بھی بند کر دیا گیا جبکہ۔ کینال ویو سوسائٹی بلاک

بی کو، واپڈ اٹاؤن بلاک ایف 2 اور جی ۔ پی سی ایس آئی آر بلاک 2 بی، عسکری 10 ڈی

ایچ اے فیز 5 کے تمام بلاک، غوثیہ کالونی، الحمد کالونی، طارق کالونی کیولری گراؤنڈ

شیراز ولاز، بلال کالونی داروغہ والا، جلو موڑ، دھوبی محلہ بھی سیل ہوگا۔باٹا پور بلاک

اے، بسم اللہ ہاؤسنگ سکیم جی ٹی روڈ، مناواں، حسین پورہ، کوٹھی سٹاپ اور ڈی ایچ اے

فیز ون قائد ملت کالونی کچا راوی روڈ، گجا پیر روڈ تاج پورہ، شاہ عالم کالونی سٹریٹ نمبر

2 ۔ علی محمد پارک، اسٹریٹ نمبر 3، نظام آباد بلاک ای کو سیل کر دیا گیادوسری طرف

وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت اجلاس میں بتایا گیا کہ ملک بھرمیں 24گھنٹے میں

ایس اوپیز کی 12400 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں، جس پر 1512 مارکیٹیں ،دکانوں کو

سیل اور 14 انڈسٹریل یونٹس کو جرمانے کئے گئے۔ اجلاس میں صوبوں نے این سی او

سی کو کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر بریفنگ دی ، جس میں کہا گیا ملک بھر

کے مخصوص علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن جاری ہے، ملک بھرمیں 24گھنٹے میں ایس

اوپیزکی 12400 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں اور 1512 مارکیٹ،دکانوں، 14 انڈسٹریل

یونٹس کو جرمانے و سیل کیا گیا جبکہ ملک بھر میں 1466 ٹرانسپورٹرز کو جرمانے

کئے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ 24 گھنٹے میں اسلام آباد میں ایس او پیز کی 364 خلاف

ورزیاں رپورٹ ہوئی ، جس کے باعث 154 دکانیں سیل،147 گاڑیوں کوجرمانے کئے

گئے۔ اسی طرح گزشتہ 24گھنٹے میں کے پی میں ایس او پیز کی 5336 خلاف ورزیاں

سامنے آئیں اور 257 مارکیٹ، دکانیں سیل جبکہ 104 ٹرانسپورٹرز پر جرمانے عائد کئے

گئے، بلوچستان میں بھی ایس اوپیز کی 1075 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں اور ایس اوپیز

کی خلاف ورزیوں پر 104 مارکیٹ و دکانیں سیل کردی گئیں۔ بریفنگ میں بتایا گزشتہ

24گھنٹے میں پنجاب میں ایس او پیز کی 3682 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں، جس کے

باعث پنجاب بھر میں 655 مارکیٹ، دکانیں، انڈسٹریل یونٹ سیل کردیئے گئے اور ایس او

پیز کی خلاف ورزیوں پر 801 گاڑیوں کو جرمانے کئے گئے

لاہور کے61علاقے

اپنا تبصرہ بھیجیں