24

یوسف رضا گیلانی، مشتاق غنی ،شاہد آفرید ی کورونا میں مبتلا

Spread the love

اسلام آباد،کراچی (صرف اردو آن لائن نیوز) یوسف گیلانی شاہد آفرید ی

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما، سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی ، سپیکر

خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی ،قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل رائونڈر شاہد

آفریدی اور صوبہ سندھ کے 23 اراکین اسمبلی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے،جبکہ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اکمل مرزا کورونا وائرس سے انتقال کرگئے۔ تفصیلات

کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور راولپنڈی میں پارٹی سیکرٹری اطلاعات

اکمل مرزا کورونا وائرس سے انتقا ل کرگئے۔ذرائع کے مطابق ان میں چند روز قبل کورونا

وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔اکمل مرزا بینظیر بھٹو ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں چند

روز سے انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ ادھرسابق وزیراعظم

یوسف رضا گیلانی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا جس پر انہوں نے خو د کو اسلام آباد میں واقع

اپنے گھر میں قرنطینہ کرلیا۔یوسف رضا گیلانی کے اسلام آباد کی لیبارٹری سے کورونا

ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق سابق وزیراعظم کے بیٹے علی قاسم گیلانی نے کرتے ہوئے کہا

نیب میں پیشی اور انتقامی کارروائی کی وجہ سے میرے والد کورونا وائرس کا شکار

ہوئے، ان کی زندگی خطرے میں ڈالنے کے ذمہ دار وزیر اعظم عمران خان ہیں۔ قومی

کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے

بیان میں تصدیق کی کہ ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔سابق آل راؤنڈر نے کہا

جمعرات سے طبیعت خراب تھی اور جسم میں درد ہو رہا تھا، ٹیسٹ کراویا جس سے معلوم

ہوا کہ میں کورونا پازیٹیو ہوں۔شاہد آفریدی نے کہا صحت یابی کیلئے سب کی دعاوں کا

طلب گار ہوں۔خیال رہے شاہد آفریدی لاک ڈاون کے آغاز سے ہی فلاحی کا موں میں

مصروف رہے اور اس دوران انہوں نے ملک کے مختلف علاقوں میں عوام میں راشن اور

دیگر سامان تقسیم کیا۔دوسری طرف سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق غنی نے بھی

کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا انہوں نے خود کو غنی باغ ایبٹ

آباد میں قرنطینہ کرلیا۔ عوام صحت یابی کیلئے دعا کریں، ساتھ ہی انہوں نے اپیل کی کہ

بابراعظم , شعیب اختر کو غصہ دلانے کی بات نہ بھول پائے

عوام بلاضرورت گھروں سے نہ نکلیں اور وباء سے بچائو کی احتیاطی تدابیر پر مکمل

عمل کریں۔ صوبہ سندھ کے 23 اراکین اسمبلی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے، صرف سندھ

میں کرونا سے متاثر مریضوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔تفصیلات کے

مطابق صوبہ سندھ میں کرونا وائرس سے متاثر اراکین اسمبلی کی تعداد 23 ہوگئی، ہفتہ کو

جی ڈی اے کی رکن اسمبلی نسیم راجپر کا کرونا وائرس ٹیسٹ بھی مثبت آگیا۔مجموعی طور

پر سندھ میں کرونا وائرس متاثرین کی تعداد 50 ہزار سے زائد ہوگئی ہے، کرونا وائرس

سے سندھ کے 29 اضلاع متاثر ہیں ۔دریں اثناء شہباز شریف نے اکمل مرزا کی وفات پر

دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم کی پارٹی، جمہوریت اور عوام کیلئے خدمات

قابل تعریف ہیں، اکمل مرزا جیسے کارکن پارٹی کا اثاثہ ہوتے ہیں، ان کی کمی تادیر

محسوس ہوگی۔انہوں نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی

مشتاق غنی، قومی ہیرو شاہد آفریدی سمیت تمام کورونا میں مبتلااہل وطن کی جلد صحت

یابی کی دعا کرتے ہوئے عوام سے کورونا وباء سے بچائو کی احتیاطی تدابیر پر عمل

کرنے کی بھی اپیل کی ۔

یوسف گیلانی شاہد آفرید ی

یوسف گیلانی شاہد آفرید ی

اپنا تبصرہ بھیجیں

Captcha loading...