125

اورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے تدارک کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں، چوہدری زاہد رضا بھدر

Spread the love

صرف اردو آن لائن نیوز(سعید باجوہ سے) چوہدری زاہد رضا بھدر

پاکستان تحریک انصاف بیلجئم کے صدر چوہدری زاہد رضا بھدر نے سمندر پار پاکستانیوں

کے وزیر زلفی بخاری اور وزیراعظم پاکستان عمران خان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ

اورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے تدارک کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔ انھوں نے

اپنے جاری کردہ اہم بیان میں واضح کیا کہ چند احباب کی جانب سے شکایات ملی ہیں کہ

پاکستانی ائرپورٹس پر باہر آنے والوں کو پریشان کیا جارہا ہے ۔ اسی طرح بیلجئم اور

اطراف کے ممالک میں رہائش پزیر پاکستانیوں کو اٹلی یا کسی دوسرے ملک پرواز پر

ہم نے گزشتہ قرضوں کا 5ہزار ارب سود ادا کیا

اعتراض نامناسب ہے یورپ کے رہائشی شنگن قوانین کیمطابق کسی بھی ملک سے

آمدورفت کرسکتے ہیں۔اسی طرح انھیں پاکستانی ائرپورٹس پر پیسوں کی ڈیمانڈ اور وصولی

کی بھی افسوسناک بلکہ شرمناک اطلاعات ملی ہیں۔ چودھری زاہد رضا بھدر نے کہا کہ

دیار غیر میں پاکستانی اپنے ملک پر جان نچھاور کرنے کو تیار رہتے ہیں ملکی معیشت

میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اسلئے سمندر پار پاکستانیوں کو ممکنہ سہولیات

فراہم کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے لہذا جناب زلفی بخاری اور محترم عمران خان

سے خصوصی درخواست ہے کہ درج بالا شکایات کے ازالے کیلئے فی الفور اور ہنگامی

طور پر نوٹس لیا جائے۔ اس کے علاوہ چوہدری زاہد رضا بھدر نے باالخصوص اورسیز

پاکستانیوں کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کی فلاح و بہبود

اور مسائل کے حل کیلئے دن رات ایک کئے ہوئے ہے اور وہ وقت دور نہیں جب پاکستانی

قوم دیگر ترقی یافتہ ممالک اور عوام کی طرح اطمینان و سکون اور خوشحال طریقے سے

زندگی گزارنے کے قابل ہوسکیں گے ان شااللہ

چوہدری زاہد رضا بھدر

اپنا تبصرہ بھیجیں