corona 29

کرونا کی تباہ کاریا ں جاری

Spread the love

لاہور ، کراچی ، ممبئی (صرف اردو آن لائن نیوز ) کرونا تباہ کاریا ں

ملک میں کورونا سے مزید 93 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 6289 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعداموات کی مجموعی تعداد 2410 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 123505 تک پہنچ گئی ہیاب تک پنجاب میں کورونا سے 841 اور سندھ میں 776 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 632 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں 75، اسلام آباد 62، گلگت بلتستان میں 15 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 9 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ بروز جمعرات ملک بھر سے کورونا کے مزید 6289 کیسز اور 93 اموات سامنے ا?ئی ہیں جن میں پنجاب سے 2003 کیسز اور 34 اموات، سندھ سے 3038 کیسز اور 38 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا سے 581 کیسز اور 13 ہلاکتیں، بلوچستان سے 338 کیسز اور دو اموات، اسلام آباد 273 کیسز 5 اموات ، گلگت بلتستان سے 12 کیسز اور ایک ہلاکت اور آزاد کشمیر سے 44 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پنجاب سے کورونا کے مزید 2003 کیسز اور 34 اموات سامنے ا?ئی ہیں جس کی تصدیق پی ڈی ایم اے نے کی۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق صوبے میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 45463 اور اموات 841 ہوگئی ہیں۔اس کے علاوہ صوبے میں اب تک کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 9005 ہے۔وفاقی دارالحکومت سیکورونا کے مزید 273 کیسز اور 5 اموات سامنیٓئی ہیں

جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 6236 ہوگئی ہے جب کہ 62 افراد انتقال بھی کر چکے ہیں۔آزاد کشمیر سے کورونا کے مزید 44 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں۔پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد 488 ہوگئی ہے اور اموات کی تعداد 9 ہے۔سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے اب تک 219 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

سندھ سے جمعرات کو کورونا کے مزید 3038 کیسز اور 38 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں جس کی تصدیق وزیراعلیٰ نے کی۔سندھ میں کورونا سے متاثر مریضوں کی مجموعی تعداد 46828 ہوگئی ہے جبکہ 776 افراد اب تک جاں بحق ہوچکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 22047 ہے۔جمعرات کو خیبر پختونخوا میں کورونا کے باعث مزید 13 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 632 ہوگئی۔دوسری طرف بھارت میں کورونا وائرس قابو سے باہر ہوتا جارہا ہے اور ممبئی شہر میں کیسز چینی شہر ووہان سے بھی تجاوز کرگئے،

جمعرات کی صبح تک ملک میں ایک روز میں 9996 ریکارڈ کیسز سامنے آئے اور 357 افراد جان سے چلے گئے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بھارت کے تجارتی حب ممبئی میں کورونا کے کیسز کی تعداد 51 ہزار سے تجاوز کرگئی جو وائرس کے مرکز چینی شہر ووہان سے بھی زیادہ ہے۔

بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد 90 ہزار سے زائد ہے جن میں نصف سے زائد کیسز ریاستی دارالخلافہ ممبئی میں رپورٹ ہوئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 86 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ 8 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

پاکستان پر واجب الادا قرضوں کی مئی سے دسمبر تک وصولی موخر

بھارتی وزارت صحت کا بتانا ہے کہ جمعرات کی صبح تک ملک میں ایک روز میں 9996 ریکارڈ کیسز سامنے آئے اور 357 افراد جان سے چلے گئے۔بھارتی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا سے ایک لاکھ 41 ہزار سے زائد افراد صحتیاب ہوچکے ہیں جس کے بعد ایکٹو کیسز کی تعداد ایک لاکھ 37 ہزار سے زائد ہے اور اس طرح ملک میں اب تک 49 فیصد کے قریب مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

بھارتی وزارت صحت کے مطابق جمعرات کی صبح 8 بجے تک 357 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں جن میں مہاراشٹرا سے 149، دہلی 79، گجرات 20، اتر پردیش 19، تامل ناڈو 19، مغربی بنگال 17، تلنگانا 8 جب کہ مدھیا پردیش اور ہریانہ سے 7،7، ہلاکتیں سامنے آئیں۔بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ ملک میں ہونے والی 8 ہزار سے زائد ہلاکتوں میں سب سے زیادہ اموات ریاست مہاراشٹرا سے رپورٹ ہوئی ہیں جن کی تعداد 4300 سے زائد ہے جس کے بعد گجرات میں سب سے زیادہ 1347 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی بھی بری طرح کورونا سے متاثر ہے جہاں اب تک 984 افراد جان سے جاچکے ہیں اور اس طرح دہلی ہلاکتوں میں تیسرے نمبر پر ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کے کیسز میں تیزی سے اضافے کے بعد جولائی کے آخر تک صرف نئی دہلی میں کیسز کی تعداد تقریبا 5 لاکھ تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی حکومت نے بھی کورونا کی روک تھام کے لیے دنیا کا طویل ترین لاک ڈائون نافذ کیا تھا جس میں اب بتدریج نرمی کردی گئی ہے اور 8 جون سے شاپنگ مالز، عبادت گاہیں، مارکیٹیں، ٹرانسپورٹ اور دفتر کھولنے کی اجازت دی گئی۔

کرونا تباہ کاریا ں

اپنا تبصرہ بھیجیں

Captcha loading...