63

ماہرہ خان پی آئی اے پر برس پڑیں

Spread the love

لاہور (صرف اردو آن لائن نیوز) ماہرہ خان

پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی

قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کی بد انتظامی ناقابل معافی ہے۔گزشتہ دنوں پی آئی اے کی بد

قسمت پرواز پی کے 8303 میں اپنے خاندان کو کھو دینے والے زین پولانی کے ایک

ہمایوں سعید ایسے ہی کام کرتے رہے تو اداکاری سیکھ جائیں گے، نعمان اعجاز

قریبی عزیز نے حال ہی میں ایک ٹوئٹ کیا جس میں انھوں نے اداروں کی کارکردگی کی

نااہلی کے بارے بتایا۔کمیل پولانی نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ زین پولانی کے دو بچوں کی

نماز جنازہ اور تدفین ہو گئی ہے جبکہ ان کے ایک بچے کی لاش حکام کی نااہلی کے باعث

11 دن قبل کسی اور خاندان کے سپرد کر دی گئی تھی جسے اس خاندان نے دفنا بھی دیا۔

کمیل پولانی نے اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان، پی آئی اے اور مرتضیٰ وہاب کو

ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس معاملے پر سخت تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔کمیل پولانی

کے اس ٹوئٹ پر اداکارہ ماہرہ خان نے بھی اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔اداکارہ ماہرہ خان نے

کہا کہ پی آئی اے کی بد انتظامی نا قابل معافی ہے، یہ لواحقین کے خاندان کے لیے کبھی نہ

ختم ہونے والا بھیانک خواب ہے۔خیال رہے کہ 22 مئی کو لاہور سے کراچی آنے والی پی

آئی اے کی پرواز لینڈنگ کے دوران آبادی پر گر کر تباہ ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں

جہاز میں سوار عملے کے 8 ارکان سمیت 97 مسافر جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ 2 مسافر

معجزانہ طور پر محفوظ رہے تھے۔

ماہرہ خان

اپنا تبصرہ بھیجیں

Captcha loading...