petrol 100

عوام کیلئے خوش خبری, حکومت نے پٹرولیم مصنوعات سستی کر دیں

Spread the love

اسلام آباد (صرف اردو آن لائن نیوز) پٹرول سستا

حکومت نے عوام کو خوشخبری دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر

دی ۔ اس سلسلے میں وزارت خزانہ کی جانب سے اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔وزارت

خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی

قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے پٹرول سات روپے چھ پیسے سستا کر دیا ہے۔ اب پٹرول

ٹوئٹر نے صارفین کیلئے ٹویٹ شیڈول کرنے کا فیچر متعارف کرا دیا

کی نئی قیمت 74روپے 52 پیسے فی لٹر ہوگی ۔اعلامیہ کے مطابق مٹی کا تیل

11.88 پیسے فی لٹر سستا کرکے اس کی قیمت 35 روپے 56 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی

ہے۔ اس کے علاوہ ہائی سپیڈ ڈیزل پانچ پیسے فی لٹر مہنگا کر دیا گیا ہے۔ قیمتوں میں

ردوبدل کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 80 روپے 15 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی

ہے۔جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 9 روپے 37 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت

38 روپے 14 پیسے فی لیٹر ہوگی۔ لائٹ ڈیزل آئل پہلے 47 روپے 51 پیسے فی لٹر

فروخت ہو رہا تھا۔ نئی قیمتوں پر عملدرآمد کا اطلاق گزشتہ رات بارہ بجے سے شروع ہو

گیا۔خیال رہے یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے 88 پیسے فی

لیٹر تک کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا۔ اس سلسلے میں اوگرا نے اپنی سمری پٹرولیم

ڈویژن کو ارسال کی تھی۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرول 7 روپے

6 پیسے لیٹر، لائٹ ڈیزل آئل 9 روپے 37 پیسے جبکہ مٹی کا تیل 11 روپے 88 پیسے

سستا کرنے کی سفارش کی تھی۔اس کے علاوہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 پیسے فی

لٹر اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔ اوگرا نے ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قلت کا نوٹس

لیتے ہوئے ہائیڈرو کاربن ڈویلپمنٹ انسٹیٹیوٹ کو ہدایت کی تھی کہ ڈیپوز اور آوٹ لیٹس پر

پٹرول اور ڈیزل کی دستیابی کا جائزہ لیا جائے اور معقول ذخیرہ نہ ہونے پر رپورٹ فراہم

کی جائے۔

پٹرول سستا

اپنا تبصرہ بھیجیں