آج کا دن 63

آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل (آج کا دن)
اب صورت حال اچھی اور آپ کی حق میں ہوتی جا رہی ہے۔آج دوپہر کے بعد اچھی خبریں آنا شروع ہو جائیں گی اور کس طرف سے نیا کام شروع کرنے کی آفر بھی آ سکتی ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
ایک مسئلہ تو حل ہوتا دکھائی دے رہا ہے اور دماغ سے ایک بوجھ بھی اتر سکتا ہے ۔اس کے علاوہ اب آپ کو دوبارہ پرانے کام کرنے کی آفر بھی آ سکتی ہے، ان شاءاللہ

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ جس بھی صورت حال کا شکار ہیں۔ اب اس سے گھبرانے کی بالکل بھی ضرورت نہیں ہے۔ آپ کو اندازہ نہیں ہے کہ حالات کس طرح پلٹ کر آپ کی حق میں ہونے جا رہے ہیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ کو ابھی صدقے کا عمل جاری رکھنا ہوگا۔اور آج کسی جانب سے کوئی بات بھی معلوم ہو جو آپ کے حق میں نہ ہو۔ تو بھی صبر سے کام لیناہے، جلد بازی سے کام خراب ہو گا۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
حالات کس قدر بھی خراب کیوں نہ رہے ہوں۔ آپ کو اب فی الحال کوئی خطرہ نہیں ہ ے۔ مزید خرابی نہیں آئے گی، بلکہ صورت حال بدستور بہتری کی جانب جا رہی ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
اچھے دن شروع ہو چکے ہیں۔ آپ کے زائچے میں ستاروں کا ب ادشاہ آ گیا ہے مشتری۔ ان شاءاللہ اس سے آپ کئی معاملات میں آسانیاں حاصل کرنے میں کامیاب رہیں گے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ جس بھی شخص سے کچھ امید لگا کر بیٹھے ہوئے ہیں۔ ابھی اس طرف سے کوئی جواب نہیں آئے گا۔ البتہ پردہ غیب سے بحکم اللہ آپ کی ضرورت جیسی بھی ہو پوری ہوگی۔

انتہائی قلیل وقت میں ایٹم بم بنانا بہت بڑی بات تھی، ڈاکٹر عبدالقدیر خان

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
اب ہر طرح کی بندش و دیگر قسم کے اثرات کا خاتمہ ہو چکا ہے۔ اگلے 4یوم میں ستارہ یہ مقام چھوڑ دے گا تو آپ کو بڑے واضح انداز سے اندازہ ہوناشروع ہو جائے گا۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
ہر ایک کی باتوں میں آکر اپنے معاملات کو بار بار تبدیل نہ کریں۔ اس طرح تو آپ کی پریشانی بڑھ جائے گی۔ آپ بس دعا کریں، خود بخود ایک سلسلہ سامنے آنے والا ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
رقم کا بندوبست اگلے چند یوم میں ہو جائے گی۔ پریشان نہ ہوں۔ آج کا دن اچھا تو ہے مگر آپ نے بلاوجہ اپنے سر ٹینشن سوار کی ہوئی ہے۔ صبر اور حوصلے سے کام لیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
صحت والا خانہ اب بہتر ہو رہا ہے اور مال خانہ کھل رہا ہے۔ اب صورت حال خاص طورپر مالی طور پر ٹھیک ہوگی۔ اور چند دن میں واپس پرانی ڈگر پر آ جائیں گے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
ابھی آپ کسی غلطی کے زیر اثر ہیں جو شاہد آپ کو دکھائی نہیں دے رہی۔ ان دنوں توبہ اور معاملات ٹھیک کرنا اشد ضرورت ہے۔ حالات کا از سر نو جائزہ بھی لیں۔

آج کا دن

اپنا تبصرہ بھیجیں

Captcha loading...