آج کا دن 60

آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل (آج کا دن)
جن افراد سے آپ نے امید وابستہ کی ہوئی ہے۔ اب ایک حد سے پوری ہونے جا رہی ہے اور کچھ رقم بندوسبت بھی ہو جائے گا۔ آج بگڑا ہوا ایک مسئلہ بھی حل ہو سکتا ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ کو آنے والے دنوں کے بارے میں اچھی خبر مل سکتی ہے۔ خاص طور پر کوئی آفر آنے کی امید ہے اور آج آپ کی گھریلو پریشانی بھی بہت کم ہو سکتی ہے، ان شاءاللہ۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آج آپ کی زندگی میں مشتری اور شمس کی آمد سے اچھی تبدیلیوں کا عمل شروع ہونے والا ہے اور آپ کو اب روزانہ کے حساب سے اچھی خبریں بھی ضرور ملیں گی۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
صحت کا صدقہ روزانہ کے حساب سے حسب توفیق دیتے رہیں اور لاپرواہی بالکل نہیں کرنی اور آج کل اپنا غصہ کم رکھا کریں۔ ویسے ہی آپ نے کئی رشتے دور کر لئے ہیں

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آج کا دن آپ کی کسی اہم ضرورت کو پورا کرنے کے لئے بحکم اللہ مددگار ہوگا اور اخراجات کا بگڑا ہوا توازن آپ روزانہ کی بنیاد پر سنبھلنا شروع ہو جائے گا۔

ہر الزام کو غلط ثابت کرونگا، جہانگیرترین

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
ستاروں کا بادشاہ مشتری آنے والے دنوں کی اچھی خوشخبریاں سنا رہا ہے۔ بڑے سخت حالات گزاریں ہیں۔ اب روزانہ کے حساب سے بدلنا شروع ہو رہے ہیں۔ آپ کی حق میں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
ایک اہم مسئلے سے نجات کا بحکم اللہ راستہ ملے گا اور آج چھوٹی رقم کا حصول بھی ممکن ہوگا جن افراد نے تنگی کے دن برداشت کئے ہیں ان کے لئے انعام ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ کو جس بندش کا سامنا تھا۔وہ آج دوپہر تک ٹوٹ جائے گی۔ اس کے بعد کئی معاملات میں بہتری آنا شروع ہو جائے گی۔ ایک اہم کام بھی مکمل ہوگا آپ کا۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کو آج جس طرف سے بھی کئی آفر ملتی دکھائی دے۔ اس کو قبول کر لیں اور اب پلاننگ بھی کریں کیونکہ ایک نیا سلسلہ آپ کی توجہ اور محنت مانگ رہا ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آج ایک بڑی ذمہ داری سے نجات ملے گی۔ آپ کو آج اپنوں کی جانب سے جاری ٹینشن بھی واضح کم ہوتی ہوئی محسوس ہوگی۔ رشتے کے حوالے سے بھی اہم پیش رفت ہوگی۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
جو لوگ عرصہ درازسے بیمار چلے آ رہے تھے۔ اب تیزی سے صحت یاب ہوں گے۔ جن افراد نے مالی طور پر بڑے مشکل دن گزار رہے ہیں ان کی۔ آج سے عطارد زائچے میں بہتری دے گا۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
حقوق العباد کے حوالے سے اپنے معاملات ٹھیک رکھ کر چلیں اور توبہ سے کام لیتے رہیں۔ نیت بھی صاف رہے تو آنے والے دن سب کچھ بحکم اللہ ٹھیک کرنے میں مددگار ہوں گے۔

آج کا دن

اپنا تبصرہ بھیجیں

Captcha loading...