92

جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے، طیارہ حادثہ میں بینک آف پنجاب کے صدر معجزانہ طور پر محفوظ

Spread the love

کراچی(صرف اردو آن لائن نیوز) جسے اللہ رکھے

جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے ، مارنے والے سے بچانے والا بڑا ہوتا ہے۔ یہ محاورے ہم سنتے رہتے ہیں۔

لیکن یہ محاورہ اس وقت سچ ہو گیا جب حادثے میں معجزانہ طور پر بچ جانے والوں میں بینک آف پنجاب کے سربراہ ظفرمسعود شامل ہیں

پی آئی اے کا طیارہ کراچی میں آبادی پر گر کر تباہ

حادثے میں معجزانہ طور پر بچ جانے والوں میں بینک آف پنجاب کے سربراہ ظفرمسعود شامل ہیں اور انہیں اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

اب تک جناح اسپتال میں ایک بچے سمیت 7 زخمیوں کو لایا گیا ہے جب کہ 14 افراد کے جاں بحق ہونے کی بھی تصدیق ہو گئی ہے۔

پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق طیارے میں مجموعی طور پر 91 مسافر اور عملے کے 7 ارکان سوار تھے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثے سے قبل طیارے کی دم نیچے جھکی ہوئی تھی اور وہی

پہلے زمین سے ٹکرائی جس کی وجہ سے امید ہے کہ طیارے کے اگلے حصے میں سوار مسافروں کے بچ جانے کی امید پیدا ہوگئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کی جگہ سے کئی افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

جسے اللہ رکھے

اپنا تبصرہ بھیجیں