77

زخمی بچہ ہسپتال میں شہید ، سرینگر میں ہنگامے پھوٹ پڑے

Spread the love

سرینگر(صرف اردو آن لائن نیوز) سرینگر میں ہنگامے

بارہ سالہ باسم اعجازمجاہدین اور بھارتی فوج کے درمیان جھڑپ کے دوران مکان منہدم

ہونے سے تین کشمیریوں کے ہمراہ زخمی ہو گیا تھاباسم کا جنازہ قبرستان شہدا عیدگاہ پہنچا

تو پولیس اور نوجوانوں کے مابین جھڑپوں کے بعد شدید ہنگامے پھوٹ پڑے، شدید

سرینگر ،حریت رہنما کا بیٹا ساتھی سمیت شہید

پتھرائوکا تبادلہ ،مقبوضہ کشمیر میںگزشتہ روز بھارتی فوجیوں اور مجاہدین کے درمیان

سرینگر میں جھڑپ کے دوران زخمی ہونے والا کشمیری کمسن نوجوان باسم اعجاز بدھ کو

زخموںکی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا،جب باسم کا جنازہ قبرستان شہدا عیدگاہ پہنچا تو

پولیس اور نوجوانوں کے مابین جھڑپوں کے بعد شدید ہنگامے پھوٹ پڑے۔ بارہ سالہ باسم

اعجازجو ساتویں جماعت کا طالب علم تھا گزشتہ روز سرینگر کے علاقے نوا کدل

میںمجاہدین اور بھارتی فوج کے درمیان جھڑپ کے دوران ایک مکان منہدم ہونے کی وجہ

سے تین دیگر کشمیریوں کے ہمراہ شدید زخمی ہو گیا تھا جو زخموںکی تاب نہ لاتے ہوئے

چل بسا ۔ وہ سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال میں زیر علاج تھا ۔ گزشتہ روز نوا کدل

میں ایک جھڑپ کے دوران حزب المجاہدین کے اعلی کمانڈر جنید صحرائی اپنے ایک

ساتھی طارق احمد کے ہمراہ شہید ہو گئے تھے۔

سرینگر میں ہنگامے

اپنا تبصرہ بھیجیں