عالمی ادارہ صحت کرونا 38

چین کرونا کے5نئے کیسز کی تصدیق

Spread the love

لاہور (صرف اردو ڈاٹ کام آن لائن نیوز)(چین کرونا 5نئے کیسز)چین کے صحت حکام نے

کہا ہے کہ گذشتہ روز چینی مین لینڈ پر کرونا کے 5نئے کیسز سامنے آئے ہیں جن میں

سے 2 درآمدی ہیں۔ قومی صحت کمیشن نے اتوار کے روز اپنی روزانہ کی رپورٹ میں کہا

ہے کہ باقی 3کیسز مقامی ہیں جو صوبہ جیلین میں سامنے آئے ہیں۔ کمیشن نے کہا کہ

نئے درآمدی کیسز میں سے ایک تھیان جِن جبکہ دوسرا صوبہ گوانگ ڈونگ میں

سامنے آیا ہے۔ شنگھائی دونوں میں بیرون ملک سے آنیوالا ایک مشتبہ مریض سامنے آیا

بہترین اردو لغت فرہنگ عامرہ ڈاونلوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

ہے۔کمیشن کے مطابق اس بیماری کے باعث ہفتہ کے روز کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی۔

ہفتہ کے روز 8افراد کو صحت یاب ہونے پر ہسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا جبکہ شدید بیمار

افراد کی تعداد 1 کی کمی کے بعد 10رہ گئی۔کمیشن نے کہاکہ ہفتہ کے ہی روز مین لینڈ

پر کل مصدقہ کیسز کی تعداد82 ہزار 947 تک پہنچ گئی،ایک نیا شامل ہونے والا

کیس صوبہ جیلین میں سامنے آیاہے۔کیسز میں سے 86مریضوں کا تاحال علاج جاری ہے

جبکہ 78ہزار227 افراد کو صحت یاب ہونے پر ہسپتالوں سے فارغ کیا جا چکا ہے

۔کمیشن نے کہاہے کہ مجموعی طور پر 4ہزار634افراد اس بیماری کے باعث ہلاک

ہوچکے ہیں۔ اس نے مزید کہاکہ ہفتہ کے روز نظرثانی کے بعد صوبہ جیلین میں

سامنے آنے والا ایک مریض بھی اس تعداد میں تھا۔

پروفیسر ڈاکٹر عظمت رباب کا مضمون ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق یہان کلک کریں

ہفتہ کے روز تک مین لینڈ پر کل 1ہزار700درآمدی کیسز کی اطلاعات موصول

ہوچکی ہیں جن میں سے 1ہزار656کیسز کو صحت یاب ہونے پر ہسپتالوں سے فارغ

کیا جا چکا ہے جبکہ 44تاحال ہسپتالوں میں ہیں جن میں سے 3کی حالت تشویشناک ہے۔

درآمدی کیسز میں سے کسی ہلاکت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔کمیشن نے کہاہے

کہ بیرون ملک سے آنے والے4افراد کے تاحال وائرس سے متاثر ہونے کا شبہ

ہے۔کمیشن کے مطابق 4ہزار724قریبی رابطہ کار تاحال طبی نگرانی میں ہیں۔ہفتہ کے

روز 633افراد کو طبی نگرانی سے فارغ کر دیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ ہفتہ کے روز مین لینڈ پر بغیر علامات والے12نئے کیسز سامنے آئے جن

میں سے ایک بیرون ملک سے آیاہے،کسی بھی کیس کو مصدقہ کیسز کے درجہ میں

شامل نہیں کیا گیا، بغیر علامات والے58کیسز کو طبی نگرانی سے فارغ کر دیا گیا جن

میں سے ایک بیرون ملک سے آیاہے۔کمیشن نے کہاکہ بغیرعلامات والے515کیسز

تاحال طبی نگرانی میں ہیں جن میں سے 30بیرون ملک سے آئے ہیں۔

گذشتہ روز تک ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقہ میں 4ہلاکتوں سمیت1ہزار52کیسز،

مکاؤ خصوصی انتظامی علاقہ میں 45مصدقہ کیسز جبکہ تائیوان میں 7ہلاکتوں

سمیت440مصدقہ کیسز سامنے آچکے ہیں۔ہانگ کانگ میں 1ہزار22، مکاؤ میں

44جبکہ تائیوان میں 389افراد کو صحت یاب ہونے پر ہسپتالوں سے فارغ کیا جا چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں