92

وائٹ ہاؤس , کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے استعمال ہونے والی ٹیسٹ کِٹ کے نتائج کو مشکوک قرار

Spread the love

کورونا وائرس کی تشخیص

وائٹ ہاؤس میں15منٹ میں کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے استعمال ہونے والی ٹیسٹ کِٹ کے نتائج کو

مشکوک قرار،غلط طور پر کئی ٹیسٹوں کی منفی رپورٹ دے دی۔میڈیا رپورٹس کے نطابق وائٹ ہاؤس

کورونا وائرس شایدکبھی ختم نہ ہو ،عالمی ادارہ صحت

میں15منٹ میں کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے استعمال ہونے والی ٹیسٹ کِٹ کے نتائج کو مشکوک

قرار،غلط طور پر کئی ٹیسٹوں کی منفی رپورٹ دے دی۔ امریکہ کے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کمشنر اسٹیو ہن

نے کہا ہے کہ اس بات کا فیصلہ وائٹ ہاؤس کو خود کرنا ہوگا کہ وہ کورونا وائرس کے لیے وہی ٹیسٹ کِٹ

استعمال کرتے رہیں گے جس نے غلط طور پر کئی ٹیسٹوں کی منفی رپورٹ دی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فیڈرل

ڈرگ اتھارٹی کی جانب سے وائٹ ہاؤس کو اس ٹیسٹ کے متعلق ہدایات فراہم کی جاتی رہی ہیں لیکن ان پر

عمل درآمد کرنا یا نہ کرنا وائٹ ہاؤس کا فیصلہ ہوگا۔واضح رہے کہ وائٹ ہاو?س میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ، ان

کے عملے اور کورونا وائرس کے لیے بنائی گئی ٹاسک فورس کے لیے ایبٹ لیبارٹری کی بنائی گئی ’’

15 منٹس‘‘ ٹیسٹ کٹ استعمال ہورہی ہے جو صرف پندرہ منٹ میں نتائج دے دیتی ہے تاہم جمعرات کو اس

ٹیسٹ پر ہونے والی تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ اس نے کئی ٹیسٹ کے غلط نتائج دیے اور انہیں

منفی ظاہر کیا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ایف ڈی اے نے اس ٹیسٹ کی دستیابی کی منظوری دے دی ہے اور اس

کا استعمال بھی کیا جاسکتا ہے تاہم اگر ڈاکٹر یا مریض کو شبہہ ہو کہ ان کے ٹیسٹ غلط طور پر منفی قرار

دیے گئے ہیں تو ان کو دوسرا ٹیسٹ بھی کروالینا چاہیے۔

کورونا وائرس کی تشخیص

اپنا تبصرہ بھیجیں