سلنڈر دھماکہ 150

لاہور، سلنڈر دھماکہ کے نتیجہ میں 3 افراد جاں بحق

Spread the love

لاہور(اپنے رپورٹر سے) سلنڈر دھماکہ

گجر پورہ کے علاقہ کرول گھاٹی میں ایلومینیم فیکٹری میں سلنڈر

دھماکہ کے نتیجہ میں 3 افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ دھماکہ کے بعد فیکٹری کی

چھت اور دیواریں منہدم ہوگئیں۔اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں،

حکمران ملک کو پھر مشرف دور کی طرف لیکر جا رہے ہیں‘ آصف زرداری

تفصیلات کے مطابق گجر پورہ کرول گھاٹی کے قریب واقع کرول پنڈ میں ایلومینیم فیکٹری

میں زوردار سلنڈردھا کہ ہوا۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ کئی کلومیٹر دو ر تک آواز سنی گئی۔

فیکٹری ملازمین نے ریسکیو ون ون ٹو ٹو کو اطلاع دی جنہوں نے فوری موقع پر پہنچ کر

امددی کام شروع کردئیے ۔ سلنڈر دھماکہ کے بعد فیکٹری کی چھت اور دیواریں منہدم

ہوگئیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے آدھ گھنٹے کی جدوجہد کے بعد ملبے تلے 2 افراد کی لاشیں

اور دو زخمیوں کو نکالا ۔ ملبے تلے دب کر مرنے والوں کی شناخت 35 سالہ عارف لطیف

اور 27 سالہ عبدالسلام کے نام سے ہوئی۔ ریسکیو زرائع کے مطابق دھماکہ میں زخمی

مشتاق ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ زخمی آصف کا علاج

معالجہ جاری ہے ۔۔ پولیس نے لاشوں کو قانونی کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا

جبکہ پولیس مصروف تفتیش ہے

سلنڈر دھماکہ

اپنا تبصرہ بھیجیں