usa labor issue 248

کرونالاک ڈاون نے امریکیوں کو کہیں کا نہ چھوڑا

Spread the love

واشنگٹن(صرف اردو آن لائن نیوز) کرونا لاک ڈاون

امریکہ کے محکمہ لیبر نے کہاہے کہ کورونا وائرس کے باعث ہونے والے لاک ڈائون کی

وجہ سے ملک میں صرف اپریل میں 2 کروڑ سے زائد نوکریاں ختم ہوگئیں جو گزشتہ ایک

دہائی میں پیدا ہوئی تھیں۔

پومپیو کے الزامات پر چین کا سخت ردعمل

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکہ میں معیشت کو غیر معمولی دھچکے سے

بیروزگاری کی شرح 14.7 فیصد تک ہوگئی جو مارچ میں 4.4 تھی۔بیروزگاری کی ی

ہ شرح 2009 میں سامنے آنے والے عالمی مالی بحران سے کئی گنا زیادہ ہے۔

امریکہ میں مارچ میں 8 لاکھ 70 ہزار نوکریاں ختم ہوئیں ۔امریکی محکمہ لیبر کی

رپورٹ کے مطابق لاک ڈائون کے باعث غیر زرعی شعبوں میں ملازمتیں ختم ہونے کی

شرح 1939ء کے بعد سب سے زیادہ ہے

جبکہ بیروزگاری کی شرح 1948ء کے بعد سب سے زیادہ بڑھی ہے۔تمام اہم

صنعتی شعبوں میں ملازمتیں

تیزی سے ختم ہوئی ہیں جن میں بالخصوص تفریحی اور مہمان نوازی کی صنعتوں میں

بڑی سطح پر نوکریاں ختم ہوئی ہیں ۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک میں غیر مثالی طور پر نوکریاں ختم ہونے

پر کہا کہ یہ حیران کن نہیں ہے۔

اعداد و شمار سامنے آنے کے بعد ان کا کہنا تھا کہ اس کے پورے امکانات تھے اس لیے

یہ حیران کن نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ یہ ملازمتیں دوبارہ پیدا کرلیں گے۔

کرونا لاک ڈاون

کرونا لاک ڈاون

اپنا تبصرہ بھیجیں