168

تاجربرادری دوکانیں کھو لنے سے متعلق گو مگو کا شکار

Spread the love

لاہور(سٹاف رپورٹر) تاجربرادری دوکانیں

صو با ئی دارالحکومت میں تاجربراداری کاروبا ر کھو لنے کے حوالے سے گو مگو کا شکاررہی اور وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کا انتظار کر تی رہی جبکہ دوسری جانب شہر کی مارکیٹوں اور بازاروں کے مرکزی قائدین وتاجران مارکیٹس کھولنے پہنچے،

پنجاب میں مگ 29 گر کر تباہ پایلٹ شدید زخمی

مگر پولیس نے اجازت نہ دی۔پولیس نے ہال روڈ’’بیدن روڈ،اردو بازار،برانڈرتھ روڈ،انارکلی بازار،کریم مارکیٹ،شاہ عالم مارکیٹ ،اعظم کلاتھ مارکیٹ،کیمیکلز مارکیٹس،پیپر مارکیٹ سمیت دیگر مارکیٹس کے داخلی وخارجی راستوں کو بیئریئر لگا کر بند کیے رکھا۔

تا جر برادری کے مرکزی رہنما ئوں کی جا نب سے مرکزی جنرل سیکرٹری انجمن تاجران عتیق میر نے مذمت کرتے ہو ئے کہا ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے وزیراعظم عمران خان کے احکامات کی نفی کرتے ہوئے چھوٹی دکانیں بھی کھولنے کی اجازت نہیں دی۔

اس موقع پرصدر انجمن تاجران لاہور ملک امانت نے کہا تا جران میں چھوٹی وبڑی مارکیٹس میں تقسیم کرکے تفرقہ نہ ڈالا جائے۔

انجمن تاجران کے مرکزی قائدین نے کہا حکومت بڑی مارکیٹوں میں کاروبار کرنیوالے چھوٹے تاجران کو بھی کام کرنے کی اجازت دی جائے ،ورنہ معاشی ابتری کئی خاندان نگل جائے گی ۔

انجمن تاجران کے مرکزی قائدین نے کہا حکومت بڑی مارکیٹوں میں کاروبار کرنیوالے چھوٹے تاجران کو بھی کام کرنے کی اجازت دی جائے ،ورنہ معاشی ابتری کئی خاندان نگل جائے گی ۔

تاجربرادری دوکانیں

اپنا تبصرہ بھیجیں