کرونا دھول چٹا دی 180

امریکہ: چوبیس گھنٹوں میں 1635 افراد ہلاک

Spread the love

واشنگٹن (صرف اردو ڈاٹ کام)(امریکہ 1635 افراد ہلاک) امریکہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں

کے دوران مزید 1635 افراد ہلاک۔ ہزاروں نئے کیسز کے اضافے کے ساتھ کورونا

سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 13 لاکھ کے قریب پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق

امریکہ میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق

امریکہ میں کورونا کے باعث ایک ہی دن میں مزید 1600 سے زائد افراد جان کی

بازی ہار گئے ہیں۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب

سے جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے

دوران 1635 افراد لقمہ اجل بنے ہیں جس کے بعد امریکہ میں کورونا وائرس سے

ہزاروں نئے کیسز کے اضافے کے ساتھ کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 13 لاکھ کے قریب پہنچ گئی

ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 77 ہزار 178 تک جا پہنچی ہے۔ غیر ملکی

خبر ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ امریکہ میں اب تک 12 لاکھ 83 ہزار

آن لائن ٹیکسی سروس اوبرنے 3700 ملازم نکال دئیے

829 افراد مہلک وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں جن میں سے 2 لاکھ 23 ہزار سے زائد

مریض ایسے بھی ہیں جو بالکل تندرست ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں۔رپورٹس میں بتایا

گیا ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس کے مریضوں میں سے 17 ہزار کے قریب مریض

اس وقت تشویشناک حالت میں مبتلا ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ

میں مہلک وائرس مسلسل جانیں نگل رہا ہے، سب سے زیادہ اموات نیو یارک میں ہوئیں۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر صدر ٹرمپ کا

ہمیں فالو کریں

دوبارہ ٹیسٹ کروایا گیا جو کہ منفی آیا۔امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کورونا سے

متاثرہ شخص امریکی بحریہ کا اہلکار تھا اور وہ صدر ٹرمپ کے ساتھ ڈیوٹی کرتا تھا۔

علاوہ ازیں امریکی صدر ٹرمپ نے پھر سے شبہ ظاہر کیا ہے کہ چین کی ووہان لیب

میں کورونا وائرس کے حوالے سے کچھ ہوا تھا۔ صدر ٹرمپ چینی لیب کے حوالے سے

رپورٹ پیش کرنے کا عندیہ بھی دے چکے ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو بھی

کہہ چکے ہیں کہ وہ وہان لیب کے حوالے سے بہت واضح شواہد دیکھ چکے ہیں

جبکہ چین نے امریکی الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں