نوکِ سناں 79

کورونا، فاقہ کش مزدور اور فلاحی اداے

Spread the love

تحریر: وہاب علوی

پاکستان سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا38لاکھ سے زائد انسانوں کو بیمار اور

تقریبا 2لاکھ 67ہزار کو ہلاک کر چکی ہے۔ اب تک اس وائرس سے پاکستان میں تقریباََ

25ہزار متاثر جبکہ 600کے قریب جاں بحق ہوچکے ہیں۔اس عالمگیر وبا نے امیر غریب کا

فرق مٹاکر سب کو بْرے طریقے سے جھنجھوڑ کردکھ دیا ہے۔

کورونا وائرس سے کاروباری زندگی تباہ ہوگئی ہے۔کروڑوں لوگ اپنی ملازمتیں

کھو بیٹھے ہیں، دکانیں، مارکیٹیں بند پڑی ہیں جبکہ کاروبار جو پہلے ہی چیونتی کی

رفتار سے چل رہے تھے وہ اب ٹھپ ہوچکے، پاکستان میں اس وبا سے غربت مزید

بڑھ گئی ہےہماری کل آبادی کا نصف سے مزدور طبقہ ہے جو یومیہ اجرت پر کام کرتا

ہے اور اس وقت وہ طبقہ جانیے کہ بھیک مانگنے پر مجبور ہو چاک ہے۔

جبکہ سفید پوش طبقہ جو کسی کے آگے ہاتھ پھیلانے سے بھی قاصر ہے ایسا محسوس


چوبیس گھنٹوں میں مزید 40افراد زندگی کی بازی ہارگئے ، تعداد 599ہوگئی

ہوتا ہے کہ یہ طبقہ بھی اب کسی نہ کسی معجزے کے انتظارمیں بیٹھا ہے۔ ان مشکل ترین

حالات میں حکومتیں بھی اپنے عوام کیلئے جتنا ممکن ہے اقدامات کر رہی ہیں، وفاقی حکومت

احساس پروگرام کے ذریعے معلوم مستحقین کو 12ہزار روپے پہنچارہی ہے جبکہ سندھ

حکومت بھی 8ارب روپے کا راشن تقسیم کرنے کا دعویٰ کررہی ہے لیکن 22کروڑ سے

زائد آبادی کے ملک میں جہاں

تقریباََ36فیصد سے زائد آبادی خط غربت سے نیچے زندگی بسر کررہی ہے یہ اقدامات ناکافی ہیں۔

مشکل کی اس گھڑی میں جہاں وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتیں عوام کو ریلیف

دینے کیلئے مختلف اقدامات کر رہی ہیں وہیں بڑی تعداد میں ایسے لوگ ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے

توفیق دی ہے اور وہ غریبوں، ضرورت مندوں کی کھل کر امداد کررہے ہیں۔ بہت سی

تنظیمیں بھی اپنے طور پر اور حکومتی اداروں کیساتھ مل کر کورونا وائرس کی ممکنہ

حد تک روک تھام کیلئے مالی امداد فراہم کررہے ہیں جبکہ بھوک سے نمٹنے کیلئے

مستحق افراد میں راشن اور کھانے پینے کی اشیاء فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اس وبا

کے خلاف شعور اجاگر کررہی ہیں۔

ہمیں فالو کریں

ہمارے ہاں ایدھی، خدمت خلق، سیلانی ،سویٹ ہومز ، اخوت ،جے ڈی سی جیسی بہت سی

نامور تنظیمیں اس وقت مستحق افراد کو گھروں تک راشن پہنچارہی ہیں یہ نامور تنظیمیں

جو کسی تعارف کی محتاج نہیں اور انہیں کسی پبلسٹی کی بھی ضرورت نہیں لیکن اسکے

باوجود ان مشکل حالات میںانہیںبھی زیادہ سے زیادہ امداد کی ضرورت ہیتو وہیں پاکستان

میں ایسے بہت سے چھوٹے پراجیکٹس، تنظیمیں بھی چل رہی ہیں جنہیں عام دنوں 

میں بھی تعارف کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ مالی امداد کی ضروریات کو پورا

کرسکیں اور اپنی فلاحی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔

جہاں جے ڈی سی، اخوت اور سیلانی جیسی بڑی تنظیمیں ہر مستحق کے گھر راشن

پہنچانے کیلئے دن رات کام کررہی ہیں وہی بہت سی چھوٹی اور گمنام تنظیمیں بھی کورونا

کے باعث جنم لینے والی بھوک کو مٹانے کیلئے کوشاں ہیں۔مشکل کے ان حالات میں کراچی میں فلاحی تنظیم ’’امانت دار‘‘ کی جانب سے کورونا وبا کے باعث کراچی میں فاقہ کشی پر مجبور غریب

اور مستحق افراد میں راشن کی تقسیم کا عمل جاری ہیں نہیں بلکہ یہ فلاحی ادارہ ہسپتالوں

میں طبی عملے کو کورونا سے بچائو کی حفاظتی کٹس بھی فراہم کررہا ہے اور کئی ایسے

سفید پوش خاندانوں کے گھروں کے ماہانہ کرائے اداکررہا ہے جو عزت نفس کی خاطر

کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاسکتے۔

ٹیم’’امانت دار‘‘کی ایک بانی ممبر کے مطابق مخیر حضرات کے تعاون سے

’’ امانت دار‘‘ اب تک ہزاروںگھروں میں راشن کی تقسیم کا کام کرچکی ہے، لاک ڈائون

کی صورتحال کے دوران ’’امانت دار‘‘ کی ٹیم نے نہ صرف مسلمان خاندان بلکہ ہندو اور

عیسائی برادری میں بھی اس مصیبت کا سامنا کرنے کیلئے راشن تقسیم کیا ہے اور یہ

سب مخیر حضرات کے تعاون سے ممکن ہوا۔

امانت دار روزانہ کی بنیاد پر بڑی تعداد میں مستحق افراد کیلئے راشن کا بندوبست کر رہی ہے۔

امانت دار کے رضا کاروں کی ٹیم قریبی گوٹھوں کے ساتھ کراچی کے تمام

مضافاتی علاقوں میں راشن کھانے کے اخراجات پہنچا رہی ہے، امانت دار کے

رضاکار خدا کی بستی، سورجانی ،مچار کالونی، اورنگی قصبہ ، نارتھ کالونی، ملیر، کاٹھی

پہاڑی، بنارس، آگرہ تاج اور مبارک گھوٹھ سمیت کئی علاقوں میں مستحق افراد تک راشن

پہنچاچکی ہے اور مزید کام جاری ہے۔میری قارئین کرام سے گزارش ہے کہ جن کو اللہ نے

توفیق دی ہے، وہ ’’امانت دار‘‘ کی کھل کر امداد کریں کیونکہ اسلام پیسوں والوں کو یہ درس

دیتا ہے کہ اپنے قریبی رشتہ داروں ، جاننے والوں ، ملازموں اور ارد گرد موجود مستحق

افراد کی مدد کریں، ان کو کھانا کھلائیں اور بڑھ چڑھ کر کار خیر میں حصہ لیں۔

امانت دار کی جانب سے لوگوں میں تقسیم کیے جانیوالے راشن پیک پر 3ہزار روپے خرچ

آتا ہے ،امداد دینے سے پہلے تسلی کیلئے فلاحی تنظیم امانت دار کے رکن سے

اس نمبر پر03102909040 رابطہ کرکے تسلی کی جاسکتی ہے۔ امانت دار

کا اکائونٹ نمبر0010069994830013جبکہIBAN: PK93ABPA0010069994830013ہے۔

امبر ٹائو،گرائونڈ فلور، شاہراہ فیصل بلاک 6 لائیڈ بینک برانچ کراچی ہے۔ میری قارئین کرام

سے گزارش ہے کہ جن لوگوں کو اللہ نے بہت کچھ عطا کیا وہ آگے بڑھیں اور ایسے فلاحی

اداروں کا بازوبنیں جو دور دراز موجود غریب لوگوں تک راشن پہنچارہے ہیں کیونکہ

ہمیں اسلام بھی یہی سبق دیتا ہے کہ اگر کسی کو مالی تنگی ہو تو وہ بھی جو توفیق ہو،

صدقہ کرے چاہے ایک کھجور ہی، اللہ تعالیٰ اْس کے رزق میں کشادگی عطا فرمائے گا۔

کورونا وہاب امانت دار کورونا وہاب امانت دار کورونا وہاب امانت دار

اپنا تبصرہ بھیجیں

Captcha loading...