noman ijaz 62

ہمایوں سعید ایسے ہی کام کرتے رہے تو اداکاری سیکھ جائیں گے، نعمان اعجاز

Spread the love

کراچی(صرف اردو آن لائن نیوز) ہمایوں سعید نعمان اعجاز

پاکستان کے ٹی وی اداکار نعمان اعجاز کا کہنا ہے کہ ہمایوں سعید ایسے ہی کام کرتے رہے تو ایک دن اداکاری سیکھ جائیں گے۔

اداکار عرفان خان کے آخری کلمات سن کر آپ بھی آبدیدہ ہو جائیں گے

پاکستانی ٹی وی اداکارنعمان اعجازاوراداکاروہدایتکا واسع چوہدری کی ایک وڈیوانٹرنیٹ پرخوب وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اداکار ہمایوں سعید اورعدنان صدیقی سے متعلق باتیں کررہے ہیں

تاہم وڈیو وائرل ہونے کے بعد نعمان اعجازکومداحوں کی جانب سے خوب تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے

۔وڈیومیں نعمان اعجازکا کہنا ہے کہ وہ انٹرنیٹ پرمختلف چیزیں دیکھ رہے

اوراسی دوران انہوں نے ہمایوں سعید کا ایک کلپ دیکھا تو انہیں لگا کہ وقت کے ساتھ اداکاربہت کچھ سیکھ جاتے ہیں لیکن ہمایوں ابھی تک نہیں کرپائے۔

شہادت کے درجے پر فائز ہونا چاہتی ہوں اور اسکی دعا بھی مانگتی ہوں‘ صوبیہ خان
یہ رتبہ پانے والے انمول اور خاص لوگ ہوتے ہیں اورخوش نصیبوں کو یہی درجہ ملتا ہے
نامور اداکارہ صوبیہ خان نے کہا ہے کہ شہادت کے درجے پر فائز ہونا چاہتی ہوں اور خدا کی ذات سے اس کی دعا بھی مانگتی ہوں،شہادت کا رتبہ پانے والے انمول اور خاص لوگ ہوتے ہیں اوریہ رتبہ یقینا خوش نصیب لوگوں کو ملتا ہے ۔

ایک انٹر ویو میں صوبیہ خان نے کہا کہ بچپن میں جب ٹی وی پر پاک افواج کودیکھتی تھی تو دل میں خواہش ہوتی تھی کہ میں فوجی افسر بنوںلیکن کچھ وجوہات کی وجہ سے اس خواہش کی تکمیل نہیں ہوسکی ۔

انہوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ میرے اندر شہادت کا جذبہ پختہ ہوتا گیا اور میری خواہش ہے کہ جب بھی مجھے موقع ملے تو میںاپنے ملک کیلئے جان دوں ۔شہادت کا درجہ خوش نصیبوں کو ہی ملتا ہے اور خدا کی ذات سے دعا ہے کہ مجھے شہادت کا درجہ ملے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Captcha loading...