50

لاک ڈائون نے بھارت کے سابق کرکٹر ہربھجن سنگھ کو’باورچی‘ بنادیا

Spread the love

نئی دہلی (صرف اردو آن لائن نیوز) ہربھجن سنگھ باورچی

کرونا وائرس کے باعث لاک ڈائون نے بھارت کے سابق کرکٹر ہربھجن سنگھ کو’باورچی‘ بنادیا۔ایک انٹرویومیں ہربجھن سنگھ نے کہا کہ کورونا وائرس لاک ڈائون کی وجہ سے میں اپنے ممبئی والے مکان میں اہلیہ اور بیٹی کے ساتھ پھنس کر رہ گیا ہوں ،

عمر اکمل کیس کا تفصیلی فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو جمع کروایا گیا

جالندھر میں اپنی باقی فیملی سے صرف فون پر رابطہ ہے۔انہوں نے کہا کہ گھر پر میں اور میری اہلیہ روزانہ 3 گھنٹے تک یوگا کرتے ہیں، بعد میں وہ پیانو بجاتی اور میں کھانا بناتا ہوں، یہ کوئی راکٹ سائنس نہیں بلکہ مجھے کھانا بنانے میں بہت ہی لطف آتا ہے، اپنی بیٹی کو بھی میں ہی سنبھالتا ہوں۔

کھیل بحالی کیلئے حفاظت پر سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے، جو روٹ


انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ نے کہا ہے کہ کھیل کی بحالی کے وقت کوالٹی اور کسی کی بھی حفاظت پر سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے ،پلان جو بھی ہوگا امید ہے کہ کھلاڑیوں اور اسپورٹس اسٹاف کی بہتری کے لیے ہوگا۔ ایک انٹرویومیں جوروٹ نے کہا کہ کسی پہلو پر سمجھوتہ کرنا پڑے تو سرگرمیاں شروع نہیں ہونی چاہییں،

مجھے امید ہے کہ آنے والے دنوں میں ٹیسٹ کرکٹ بحال ہوگی۔دوسری جانب انگلینڈ کرکٹ بورڈ بند دروازوں میں 9 ہفتوں میں 6 ٹیسٹ میچ کرانے کے لیے کوشاں ہے، بورڈ نے چند روز قبل کھلاڑیوں سے اس حوالے سے ملاقات بھی کی تھی۔انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز 8 جولائی سے شروع کرنے کا پلان بنایا جا رہا ہے، جبکہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان3 ٹیسٹ میچز کی سیریز اب 5 اگست سے پلان کی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ انگلینڈ میں کرکٹ کی سرگرمیاں یکم جولائی تک معطل رہیں گی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان3 ٹیسٹ میچز کی سیریز اب 5 اگست سے پلان کی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ انگلینڈ میں کرکٹ کی سرگرمیاں یکم جولائی تک معطل رہیں گی

اپنا تبصرہ بھیجیں

Captcha loading...